خطبات محمود (جلد 33) — Page 323
1952 323 خطبات محمود کے نتیجہ میں انہیں نوکریاں مل جائیں گی۔نوکریاں قوم کو کھلانے کا موجب نہیں ہوتیں بلکہ نوکر نیچ ملک کی دولت کو کھاتے ہیں۔اگر تم تجارتیں کرتے ہو ، صنعتوں میں حصہ لیتے ہو، ایجادوں میں لگ جاتے ہو تو تم ملک کو کھلاتے ہو۔اور یہ صاف بات ہے کہ کھلانے والا کھانے والے سے بہتر ہی ہوتا ہے۔نوکریاں بے شک ضروری ہیں لیکن یہ نہیں کہ ہم سب نوکریوں کی طرف متوجہ ہو جا ئیں۔ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پیشے اختیار کریں تا کہ ملک کو ترقی حاصل ہو۔اور کم سے کم ملازمتیں کریں صرف اتنی جن کی ملک کو اشد ضرورت ہو۔“ : مُوَفَّهُ الحال: آسوده حال خوش حال ( الفضل 14 دسمبر 1952ء)