خطبات محمود (جلد 33) — Page 324
1952 324 (38) خطبات محمود تحریک جدید ایک دن کی نہیں ، دو دن کی نہیں بلکہ ہر مومن کے لئے ہمیشہ جاری رہنے والی تحریک ہے فرموده 28 نومبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - اس وقت سوا بارہ بجے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ پرانے وقت کے لحاظ سے ایک بج چکا ہے۔ساڑھے بارہ بجے (جو پرانے 12 بجے ہوتے تھے ) زوال کا وقت ہوتا تھا۔گویا چی ساڑھے بارہ بجے سے نماز کا وقت شروع ہوتا تھا۔جمعہ کے لئے شریعت نے کوئی وقت اس لئے کی مقر رنہیں کیا کہ نماز جمعہ سے قبل خطبہ ہوتا ہے۔اس خطبہ کے بعد نماز جمعہ صحیح وقت پر پڑھی جانی چھی چاہیے۔شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ جمعہ کو زوال سے بھی پہلے شروع کر دیا تھی جائے تا نماز سے پہلے خطبہ بھی دیا جا سکے اور پھر نماز بھی صحیح وقت پر پڑھی جائے۔لیکن زوال کے ج بعد تو نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔لیکن باوجود اس کے کہ اب سوا بارہ بج چکے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ پرانے وقت کے لحاظ سے اب سوا ایک بج چکا ہے ابھی تک نصف کے قریب بھی لوگ نماز پڑھنے نہیں آئے۔جس کے یہ معنی ہیں کہ نہ صرف حکومت نے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا ہے بلکہ تم نے بھی شریعت کے مقرر کردہ وقت کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا ہے۔جماعت کے اس فعل کی کے یہ معنی ہیں کہ جمعہ ایک بجے یعنی پرانے وقت کے مطابق دو بجے شروع کرنا چاہیے اور ختم اڑھائی بجے یا اس کے بعد ہونا چاہیے۔یعنی پرانے وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے کیونکہ نماز