خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 17

1952 17 4 خطبات محمود کیا یہ بات مجرم ہے کہ کوئی کہے کہ ہم ایک دن زیادہ ہو جائیں گے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو خدمت کی وہ خدا تعالیٰ کی کی ، انگریزوں کی نہیں فرموده یکم فروری 1952ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو چند دن ہوئے ہماری ایک بیرونی جماعت کے نمائندے ایک بڑے افسر سے وفد کے طور پر ملے اور وہ باتیں جو اُس افسر سے ہوئیں انہوں نے مجھے بتا ئیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اُن کی باتوں کے متعلق مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے تا کہ وہ دوسروں کی غلط فہمی کے ازالہ میں محمد ہوں اور جماعت کو بھی ان کے متعلق علم ہو جائے۔ایک بات جو اُس افسر نے کہی وہ یہ تھی کہ امام جماعت احمدیہ کی جلسہ سالانہ کی تقریر کے متعلق لوگوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے۔اُس کا اشارہ میری 27 دسمبر کی تقریر کے اُس حصہ کی طرف تھا جس میں میں نے ایک اخبار کے بیان کے متعلق کچھ کہا تھا۔جہاں تک دیانت داری کے ساتھ خلاصہ بیان کیا جا سکتا تھا اخبارات کے نمائندوں نے جو جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ آئے تھے خلاصہ دیانت داری کے ساتھ لکھا تھا۔اور میرے لئے یہ بات نہایت خوشکن تھی کیونکہ اخبارات کے بعض نمائندے بد دیانتی سے اور بعض نمائندے بے احتیاطی سے خلاصہ میں