خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 167 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 167

1952 167 خطبات محمود جو کہے کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ مجھ پر موت نہ آئے۔موت اُس پر ضرور آئے گی چاہے چند دن کی پہلے آئے یا بعد میں۔كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ کہہ کر خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ روزے ایسی نیکی ، ثواب اور قربانی ہیں جن میں سارے ہی ادیان شریک ہیں۔عیسائی بھی اس میں شریک ہیں۔حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بدروحوں کو نکالنا سوائے روزے اور دعا کے نہیں ہو سکتا۔یہودی بھی اس میں شریک ہیں وہ بھی روزے رکھتے ہیں۔ہندو، زرتشتی اور دوسری قومیں بھی اس میں شریک ہیں۔غرض ساری اقوام کسی نہ کسی رنگ میں روزے رکھتی ہیں۔اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس حکم کو پورا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے مسلمانو! تم اپنے آپ کو خیر الام کہتے ہو۔تم اپنے آپ کو آخری امت کا نام دیتے ہو۔پھر کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ نیکی اور تقویٰ جس کے حصول کے لئے ساری قومیں کوشش کرتی ہیں تم اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہو، تم اس سے گریز کرتے ہو، اگر یہ کوئی نیا حکم ہوتا، اگر روزے صرف تم پر ہی فرض ہوتے تو تم دوسرے لوگوں کو کہہ سکتے تھے کہ تم اسے کیا جانو تم نے اس کا مزہ چکھا ہی نہیں تمہیں ہماری تکلیفوں کا احساس کیسے ہو سکتا ہے۔لیکن وہ لوگ جو اس کی دروازے میں سے گزر چکے ہیں ، جو اس بوجھ کو اُٹھا چکے ہیں انہیں تم کیا جواب دو گے۔لازماً مسلمانوں پر حجت انہی احکام میں ہو سکتی ہے جو پہلی قوموں کو بھی دیئے گئے اور انہوں نے اُن احکام کو پورا کیا لیکن مسلمانوں نے ان سے گریز کیا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے مسلمانو! تم کی ہوشیار ہو جاؤ۔ہم تم پر روزے فرض کرتے ہیں اور ساتھ ہی تمہیں بتا دیتے ہیں کہ روزے پہلی قوموں پر بھی فرض کئے گئے تھے اور انہوں نے اس حکم کو اپنی طاقت کے مطابق پورا کیا تھا۔اگر تم اس حکم کو پورا کرنے میں سستی کرو گے تو وہ قومیں تم پر اعتراض کریں گی اور کہیں گی ہمیں بھی کچ خدا تعالیٰ نے روزوں کا حکم دیا تھا اور ہم نے اُسے پورا کیا ہے۔اب تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں تو تم اس حکم کو صحیح طور پر ادا نہیں کر رہے۔غرض مسلمانوں کی غیرت اور ہمت کو بڑھانے کے لئے یہ کہا گیا ہے کہ روزے صرف تم پر ہی فرض نہیں کئے گئے بلکہ پہلی قوموں پر بھی فرض کئے گئے تھے اور ان قوموں نے اپنی طاقت کے مطابق اس حکم کو پورا کیا تھا۔پھر فرماتا ہے تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس حکم کا کوئی فائدہ نہیں۔اس حکم کے کئی فائدے ہیں فرماتا ہے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔یہ روزے تم پر اس لئے فرض کئے گئے ہیں تا کہ تم بیچ جاؤ۔اس کے