خطبات محمود (جلد 32) — Page 270
$1951 270 خطبات محمود جو وہاں کی جماعت کے ستون تھے اور اخلاص میں خاصی ترقی کر رہے تھے تین چار دن ہوئے پشاور آئے۔وہاں مچھلی کا عام رواج ہے۔انہوں نے مچھلی کھائی اور بے احتیاطی سے اُس کے بعد پانی پی لیا جس کی وجہ سے اسہال شروع ہو گئے اور وہ فوت ہو گئے۔چودھری ابوالہاشم صاحب مرحوم کے داماد شمس الدین صاحب کے والد مولوی محمد یاسین صاحب ضلع پنبہ بنگال میں فوت ہو گئے ہیں۔مرحوم بہت اخلاص والے تھے اور اپنی جماعت کے اہم رکن تھے۔ایک جنازہ چودھری شبیر احمد صاحب نائب وکیل المال کے والد حافظ عبدالعزیز صاحب کا ہے جو سیالکوٹ میں فوت ہوئے۔ان کی بیعت 1896ء کی تھی۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں ان کا جنازہ پڑھا چکا ہوں لیکن چونکہ پوری طرح یاد نہیں اس لیے میں ان کا جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔مولوی امیرالدین صاحب جو پروفیسر علی احمد صاحب کے حقیقی بھائی تھے جم گاؤں ضلع بھاگل پور میں فوت ہو گئے ہیں۔اسی طرح مولوی خیر الدین صاحب مہاجر قادیان حال را ہوالی ضلع گوجرانوالہ کی اہلیہ چراغ بی بی صاحبہ فوت ہوگئی ہیں۔مرحومہ موصیہ تھیں اور اُن کی بیعت 1906 ء کی تھی۔یہ چھ جنازے ہیں جو میں نماز جمعہ کے بعد پڑھاؤں گا۔ان میں سے چار دوست ایسے ہیں جو صحابی تھے اور اپنی اپنی جگہ پر جماعت کے اہم رکن تھے“۔( الفضل 25 دسمبر 1951 ء ) 1 : زاویوں: زاویہ کی جمع بمعنی گوشہ کو نا ( فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )