خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 271

$1951 271 (33) خطبات محمود جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ مومن کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔آپ میں سے ہر ایک کو اس ساعت کے پانے کی کوشش کرنی چاہیے (فرموده 28 دسمبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ آج جلسہ کے اجلاس کی کارروائی باقی ہے اور میری طبیعت کی خرابی اور انتظام کے قائم رکھنے کی وجہ سے تقریر کا جلد ختم ہونا ضروری ہے اس لیے میں خطبہ جمعہ نہایت اختصار کے ساتھ پڑھوں گا۔ابتدائے اسلام میں خطبات اختصار کے ساتھ ہی پڑھے جاتے تھے۔إِنْشَاءَ الله جلسہ کے اختتام پر دعا بھی ہوگی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ مومن کی دعا ضرور قبول کرتا ہے۔1 اس لیے وہ ساعت بھی ہوگی اور آپ سب کو دعا کا موقع ملے گا۔میں یہ حدیث سنا کر آپ لوگوں کو موقع دیتا ہوں کہ جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ اس ساعت کو پانے کی کوشش کرے۔