خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 147

$1951 147 خطبات محمود کٹھے نہیں آتے۔کبھی ساٹھ ستر سال کے بعد آتے ہوں گے۔یہ اتفاقی بات ہے کہ عرب میں ایک دن قبل عید ہوگئی۔اس طرح دو عید میں ہو گئیں۔اسی طرح حج بھی ایک دن قبل ہو گیا۔اس لیے دو دن حج کے ہو گئے۔گویا مومن کے لیے چار دن برکت کے آگئے ہیں۔اب ہمیں بھی چاہیے کہ کوشش کریں خدا تعالیٰ ہمیں بھی اکٹھی برکتیں دے۔غرض مومن کو ہمیشہ ایسے دنوں کی تلاش میں رہنا چاہیے جن میں برکات جمع ہوں اور دعاؤں کے دن ہوں۔یہ چیز بہر حال اعمال میں زیادتی کرتی ہے۔ایک مُلاں کہے گا کہ اس کا ہمارے ساتھ کیا تعلق ہے؟ عید اور جمعہ اتفاقاً اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن ایک روحانی آدمی کہے گا مان لیا کہ یہ دونوں اتفاقاً اکٹھے ہو گئے مگر یہ کہاں لکھا ہے کہ ان سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ 7 تم اگر زائد کام نہیں کرتے تو نہ کرو مگر ہم تو زائد کام بھی کریں گے۔اور مومن ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ یہ ایمان کی زیادتی الفضل 19 اکتوبر 1951 ء) موجب ہوتے ہیں۔1 : المائدة : 4 2 تفسیر طبری زیر آیت المائدة : 13 حرمت عليكم الميتة والدم) 3 : مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث ابي قتادة الانصاري جلد 6 صفحه 422 بيروت لبنان 1994ء 4 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 305 - تمريض رسول الله فى عائشة - مطبوع مصر $1936 5 : صحیح بخاری کتاب الایمان باب الزكوة من الاسلام 6 اسد الغابة جلد3 صفحه 43 عبداللہ بن عمر الخطاب - بیروت لبنان 2001ء(مفہوما ) 7 : البقرة: 149