خطبات محمود (جلد 32) — Page 148
$1951 148 (21) خطبات محمود قوموں کی زندگی آئندہ نسلوں کی صحیح تربیت پر مبنی ہوتی ہے احمدی والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو شروع سے ہی اسلامی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔(فرمودہ 21 ستمبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قومی زندگی ان کی آئندہ نسلوں پر مبنی ہوتی ہے۔اگر ان کی آئندہ نسلیں ٹھیک ہوں تو وہ زندہ رہتی ہیں اور اگر ان کی آئندہ نسلیں کمزور ہو جائیں تو وہ مر جاتی ہیں۔ابتدائی زمانہ میں جو لوگ سوچ سمجھ کر کسی مذہب کو قبول کرتے ہیں اُن کے اندر خاص جوش ہوتا ہے۔اُن کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور مخالفتیں اُن کے جوش کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔لیکن جو بچے بعد میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے سوچ سمجھ کر کسی مذہب کو قبول نہیں کیا ہوتا۔انہیں ایمان ورثہ کے طور پر ملتا ہے بوجہ اِس کے کہ اُن کے ماں باپ، بہن بھائی اور دوسرے رشتہ دار صداقت کے قبول کرنے والے ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو مذہب میں نیا داخل ہونے والا نہیں سمجھتے۔وہ اپنے آپ کو ورثہ کے طور پر اس مذہب کو قبول کرنے والا سمجھتے ہیں۔ان کی مخالفتیں کم ہوتی ہیں، ان کو بچانے والے ان کے ماں باپ، بہن بھائی اور دوسرے رشتہ دار ہوتے ہیں جو صداقت کو پہلے قبول کر چکے ہوتے ہیں۔مگر جو لوگ براہ راست صداقت کو