خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 264

$1951 264 خطبات محمود ضرورت ہے جتنی قربانی وہ قادیان میں کیا کرتے تھے۔قادیان میں مکان زیادہ تھے اور تھوڑی سی قربانی سے آنے والے مہمانوں کو جگہ مل جاتی تھی مگر اب مکانات ہمارے پاس کم ہیں اور آنے والے مہمانوں کی رہائش کے لیے ابھی زیادہ وقتیں ہیں۔پہلے سال تو یہاں صرف خیمے تھے، دوسرے سال کچھ خیموں میں گزارہ کیا گیا اور کچھ بیر کیں بن گئیں، تیسرے سال اور تھوڑے خیمے ہو گئے۔اکثر لوگوں کو بیرکوں میں ٹھہرایا گیا۔اب بیرکوں کے علاوہ دوسرے مکانات بھی بن گئے ہیں لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت بڑی قربانی کر کے ہم مہمانوں کی رہائش کا انتظام کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی ہمیں جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمان نوازی کے فرائض سرانجام دینے والے کارکنان کی بھی ضرورت ہے۔ان کا کام یہ ہوگا کہ وہ آنے والے مہمانوں کو کھانا کھلائیں اور ان کی مہمان نوازی کریں۔ربوہ ابھی پوری طرح آباد نہیں ہوا۔قادیان میں پندرہ ہزار کی آبادی تھی اور یہاں صرف اڑھائی، تین ہزار کی آبادی ہے۔پس یہ قدرتی بات ہے کہ جس طرح پندرہ ہزار آدمی خدمت کر سکتے تھے اس طرح اڑھائی تین ہزار آدمی خدمت نہیں کر سکتے۔پھر قادیان میں ہمیں یہ سہولت تھی کہ اُس وقت کالج ہمارے پاس تھا مگر اب وہ لاہور میں ہے۔اسی طرح ہمارا اسکول بھی چنیوٹ میں ہے۔بیشک جلسہ کے موقع پر بعض طالب علم آ جاتے ہیں مگر انہیں اتنی سہولت نہیں ہوتی جتنی سہولت ہمیں قادیان میں ہوا کرتی تھی۔پس دوستوں کو میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے آپ کو خدمت کے لیے پیش کریں اور باہر کی جماعتوں سے بھی میں خواہش کرتا ہوں کہ وہ بھی اس خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں۔وہ میزبان بھی ہوں گے اور مہمان بھی ہوں گے۔انہیں گلی طور پر اپنے آپ کو مہمان نہیں سمجھنا چاہیے۔وہ یہ سمجھیں کہ وہ آدھے مہمان ہیں اور آدھے میزبان کیونکہ جلسہ سالانہ پر ہمیں بہت زیادہ کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہے۔پس بیرونی جماعتوں میں سے جو لوگ اپنے اندر طاقت اور ہمت رکھتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے نام پیش کریں تا کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر اُن سے مختلف خدمات لی جاسکیں اور انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی خوشنودی حاصل ہو۔اس کے علاوہ جلسہ سالانہ کے موقع پر حفاظت اور نگرانی کا کام بھی بڑا اہم ہوتا ہے اور آجکل کے حالات کے لحاظ سے تو وہ اور بھی اہم ہو گیا ہے۔پس میں یہ اعلان کرتا ہوں