خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 265

$1951 265 خطبات محمود کہ جماعتیں موزوں خدام کا انتخاب کر کے اُن کے نام خدام الاحمدیہ کے دفتر مرکزیہ میں پیش کریں تاکہ یہاں آنے پر اُن کو حفاظت اور نگرانی کے کام پر لگایا جا سکے۔مگر یہ شرط ہو گی کہ کوئی احمدی خادم ایسا کی نہ ہو جو پانچ سال کا احمدی نہ ہو یا کسی احمدی کی نسل میں سے نہ ہو اور پھر اس کی سفارش جماعت کا لالی پریذیڈنٹ کرے اور لکھے کہ یہ شخص اعتماد کے قابل ہے اسے حفاظت کے کام پر لگایا جائے۔اس غرض کے لیے کم سے کم پانچ سو والنٹیر ز ربوہ کا اور بیرونی جماعتوں کا ہونا چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ اڑھائی سو خدام یہاں سے لیے جاسکتے ہیں اور اڑھائی سو خدام کراچی، راولپنڈی، لاہور، ملتان ، پشاور، سیالکوٹ، شیخو پورہ ، ہنگری، گوجرانوالہ، گجرات اور دوسری جماعتیں پیش کریں۔ان خدام کا کام جلسہ گاہ کی حفاظت ، رستوں کی حفاظت اور مہمانوں کی خدمت میں حصہ لینا ہوگا۔میں اس موقع پر خدام الاحمدیہ کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ وہ اپنے خدام والنٹیئر ز دفتر خدام میں بھجوادیں اور یہاں کے خدام کو چاہیے کہ وہ خود اپنے آپ کو حفاظت اور پہرہ کے لیے پیش کریں۔یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان خدام کو ڈبل کام کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے سپر د مہمان نوازی کا بھی کام ہوگا اور حفاظت کا بھی کام ہوگا۔پس ایسے ہی نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں جو ہمت والے ہوں، محنتی اور مستعد ہوں اور جو ان دنوں جلسہ گاہ اور سڑکوں پر پہرہ بھی دیں اور مہمان نوازی کے فرائض بھی سرانجام دیں۔تین چار دن انہیں کام کرنا پڑے گا اور یہ کوئی زیادہ عرصہ نہیں۔اتنے دن اگر انسان کو چوبیس گھنٹہ بھی جاگنا پڑے تو وہ جاگ سکتا ہے۔بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ کام کو بہتر طور پر چلانے کے لیے پانچ سو والنٹیرز ضروری ہوں گے۔ان میں سے اڑھائی سو خدام یہاں سے لیے جائیں، چنیوٹ کے طالبعلم، تعلیم الاسلام کالج کے طالبعلم، جامعہ احمدیہ احمد نگر کے طالبعلم اور ربوہ کے خدام سب مرکز کے خدام میں شامل ہوں گے۔ان میں سے اچھے، قابل اعتبار محنتی اور مستعد نوجوان اڑھائی سو کی تعداد میں مل سکتے ہیں۔باقی خدام بیرونی جماعتیں پیش کریں۔اگر کوئی چھوٹی جماعت پانچ خدام پیش کر سکتی ہے تو وہ پانچ آدمی پیش کر دے، اگر کوئی دس خدام پیش کر سکتی ہے تو وہ دس پیش کر دے۔ان کا کام حفاظت اور نگرانی اور پہرہ کی ڈیوٹی ادا کرنا اور مہمانوں کی خدمت کرنا ہوگا۔چونکہ دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اس لیے خدام الاحمدیہ کے دفتر مرکزیہ کو اس بارہ میں جلد سے جلد اپنا کام شروع کر دینا چاہیے اور باہر کی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے خدام کی تعداد سے دفتر مرکزیہ کو اطلاع دیں کیونکہ وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے