خطبات محمود (جلد 32) — Page 48
$1951 48 (7) خطبات محمود بہت زیادہ دعاؤں اور ذکر الہی سے کام لو تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے جس کے لیے اس نے ہماری جماعت کو قائم کیا ہے (فرمودہ 23 مارچ 1951ء بمقام ربوہ ) خطبہ شروع کرنے سے پہلے میں دوستوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پہلی مستقل مسجد ہے جو ہجرت کے بعد ربوہ میں بنی ہے اور جیسے قادیان میں ہمارے گھر کے پاس ایک مسجد تھی جسے چھوٹی مسجد یا مسجد مبارک کہتے تھے اُسی طرح یہ مسجد بھی قصر خلافت کے پاس بنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایک اور مسجد بھی بنائی جائے گی جو جامع مسجد ہوگی اور مجلس شورای کے اجلاس بھی اس میں ہوا کریں گے۔چونکہ ایک مستقل مسجد میں آنے کا یہ پہلا موقع ہے جسے خدا تعالیٰ اور اسلام کے نام کو بلند کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس لیے ضروری تھا کہ اس کا افتتاح کرنے سے قبل بطور شکرانہ نوافل ادا کیے جاتے لیکن یہ موقع یسا نہیں کہ صحیح اور منظم طور پر نوافل ادا کیے جاسکیں۔اس لیے میری خواہش ہے کہ ہم افتتاح سے پہلے خدا تعالیٰ کے حضور بطور شکرانہ ایک سجدہ کر لیں کہ اس نے ہمیں ربوہ میں پہلی مستقل مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی اور یہ کہ وہ ایک رنگ میں مکمل کر لی گئی ہے۔اس کے بعد حضور نے ایک لمبا سجدہ شکر ادا فرمایا اور حضور کی اقتدا میں باقی تمام دوست بھی