خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 47

$1951 47 خطبات محمود دریافت ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ جو کائنات کا پیدا کرنے والا ہے وہ کسی چیز کے اندر کوئی راز چھپا دیتا ہے اور انسان ایک وقت میں جا کر اسے دریافت کر لیتا ہے مگر اس کے لیے انسان کے اندر قابلیت کا پایا جانا بھی ایک ضروری شرط ہے۔مادی چیزیں بھی تکوین کے لیے تین چیزیں چاہتی ہیں۔ایک تو وہ قوت فاعلہ کو چاہتی ہیں، ایک وہ سامان چاہتی ہیں جس کو استعمال کیا جائے اور پھر وہ طاقت چاہتی ہیں جو قوت فاعلہ کو عمل میں بدل دے۔کھڑا ہوا گھوڑا بھی ایسا ہی ساکن ہوتا ہے جیسے لوہے کا گولا ، کھڑی ہوئی موٹر بھی ویسے ہی ساکن ہوتی ہے جیسے ایک چٹان ، اس میں چلنے کی قوت موجود ہوتی ہے لیکن جب تک چلانے والا اُسے چلاتا نہیں وہ بیکار ہوتی ہے۔دنیا میں جتنی چیزیں ہیں خدا تعالیٰ انہیں چلاتا ہے اور اس کی مدد حاصل کرنے کے لیے دینی ہتھیاروں میں دعا ہے، نماز ہے اور ذکر الہی ہے۔پس ہماری جماعت کے اندر نماز، دعا اور ذکر الہی کی عادت ہونی چاہیے۔تمہاری ترقی کی جگہ اور تمہاری کامیابی کا گر مسجدیں ہیں۔اگر تم مسجدوں کو آباد کرو گے تو تمہارے دل بھی اللہ تعالیٰ کی محبت سے آباد ہوں گے۔اور اگر تمہاری مسجد میں آباد نہیں اور تم خیال کرتے ہو کہ تمہاری کوششیں کامیاب ہو جائیں گی یا تمہارے دل نورانی ہو جائیں گے تو یہ ایک ایسا جھوٹ ہے جس کی مثال دنیا میں ملنی مشکل ہے۔(الفضل 16 ستمبر 1959ء)