خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 116

$1951 116 (17) خطبات محمود انسان کو ظاہری چیزوں پر نہیں جانا چاہیے اسے قلب کی حالت پر غور کرنا چاہیے اگر اس کا دل صحیح ہے تو وہ ایسے مقام پر ہے جو قابلِ رشک ہے (فرمودہ 13 جولائی 1951ء بمقام سکیسر ضلع سرگودھا) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ میں نے ابھی ڈاکٹر صاحب کو بتایا ہے مجھے پرسوں سے پھر گاؤٹ (Gout) یعنی نقرس کا دورہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کھڑا ہونا مشکل ہے۔اس لیے میں خطبہ بھی صرف چند فقروں میں ختم کر دوں گا اور نماز بھی بیٹھ کر پڑھاؤں گا کیونکہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے تکلیف بڑھ جائے گی۔ہم ابھی دو دن ہوئے ربوہ سے آئے ہیں اور ربوہ میں جو گرمی کی حالت تھی اور اس کے مقابلہ میں یہاں جو حالت ہے ان میں ایک نمایاں فرق ہے۔اور یہ فرق اتنے تھوڑے فاصلہ پر ہو جاتا ہے اور اس طرح ہو جاتا ہے کہ اس کا سمجھنا مشکل ہے اور یہ اپنی ذات میں ایک بڑا مضمون معلوم ہوتا ہے۔یہاں والے یہ قیاس نہیں کر سکتے کہ میدان میں رہنے والوں کا کیا حال ہے اور میدان میں رہنے والے یہ قیاس نہیں کر سکتے کہ یہاں والوں کا کیا حال ہے۔صرف تخمینہ اور قیاس سے دونوں فریق