خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 115

$1950 115 خطبات محمود یہ کام نہ کرتے۔لیکن اگر وہ یہ کام کریں گے تو ہم انہیں صراط مستقیم عطا کر دیں گے۔گویا اھدِنَا الصَّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ والی دعا بھی پوری ہوگی جب تم میں یہ دونوں باتیں پائی جائیں۔اور اگر یہ دونوں باتیں پیدا نہیں ہوتیں تو تمہاری مثال اُس پرائمری پاس شخص کی سی ہے جو کالج میں پروفیسری کے لئے درخواست دے دے۔لازمی بات ہے کہ گورنمنٹ اُسے رڈ کر دے گی۔اسی طرح اگر تم ان دونوں چیزوں کو اپنے اندر پیدا نہیں کرو گے تو م تمہارى اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ کی درخواست بھی رڈ کر دی جائے گی۔اگر یہ محض عقلی ہے بات ہوتی تب تو کوئی بات نہ تھی لیکن یہاں تو قرآن کریم نے خود بتا دیا ہے کہ جان اور وطن دونوں کو چھوڑنے کے لئے ہر وقت تیار رہو۔اور جب تم اس مقام پر پہنچ جاؤ گے کہ اگر تمہیں جان دینے کا کی حکم ہے تو تم جان دینے کے لئے اپنے آپ کو تیار پاؤ اور اگر خدا کے لئے بے وطن ہونے کا حکم ہے تو بے وطن ہونے کے لئے اپنے آپ کو تیار پاؤ تو ہم تمہیں صراط مستقیم دکھا دیں گے۔آگے جس جس مقام کے مناسب حال قربانی ہو گی وہ مقام تمہیں مل جائے گا۔اگر تمہاری قربانی نبوت کے درجہ کے مناسب حال ہو گی تو نبوت کا درجہ تمہیں مل جائے گا۔اگر تمہاری قربانی صدیقیت کے درجہ کے مناسب حال ہے تو صدیقیت کا درجہ تمہیں مل جائے گا۔اگر تمہاری قربانی شہادت کے مقام کے مناسب حال ہے تو شہادت کا مقام تمہیں حاصل ہو جائے گا۔اور اگر تمہاری قربانی صالحیت کے مقام کے مناسب حال ہے تو تم صالحیت کا درجہ حاصل کر لو گے۔“ (الفضل مورخہ 19 اپریل 1961ء) 1 مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة مسند ابي هريرة جلد 2 صفحہ 240 رقم 7268 مطبع القاهرہ میں لا صَلَاةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ“ کے الفاظ ہیں 2: الفاتحة: 7،6 3 ملٹری کراس: فوجی تمغہ جو بہادری کی بناء پر دیا جاتا ہے۔4 وکٹوریہ کراس: برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی تمغہ جو 1856ء میں ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں رائج پذیر ہوا۔58 : النساء : 67 تا 70 6 در شین فارسی صفحه 143 از نظارت اشاعت و تصنیف ربوه