خطبات محمود (جلد 31) — Page 116
$1950 116 (18) خطبات محمود ترقی کرنے والی قوموں کو اپنی طاقت کا ایک حصہ ضرور ضائع کرنا پڑتا ہے (فرموده 4 /اگست 1950ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میں دوستوں کو ایک واقعہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو اگر چہ چھوٹا سا ہے مگر اپنے اندر بہت بڑا سبق رکھتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ہمارا ارادہ تھا کہ 2 /اگست کو ہم زیارت جائیں اور 3 راگست کو واپس آجائیں۔چنانچہ جماعت نے اس غرض کے لئے وہاں کھانے تیار کر وائے ،موٹروں کا انتظام کیا اور پھر بعض احباب نے دفاتر سے چھٹیاں بھی لے لیں اور ساتھ جانے پر تیار ہو گئے۔لیکن رات کو مجھے در دنفرس کی ایسی شدید تکلیف ہو گئی کہ ساری رات بیٹھ کر اور ٹکور کرتے کرتے گزری۔صبح پہلے تو میں نے خیال کیا کہ وہاں چلے جائیں لیکن بعد میں یہ تجویز گرگئی اور ہم وہاں نہ جاسکے۔میں سمجھتا ہوں اس میں خدا تعالیٰ کی کوئی حکمت ہوگی۔مگر وہ دوست جنہوں نے اس سفر کے لئے تیاری کی تھی اُن کے متعلق مجھے اطلاع ملی ہے کہ وہ افسردہ سے رہے اور بہت افسوس کرتے رہے۔بعض دوستوں نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہم اسٹیشن ویگن لے آتے ہیں آپ اُس میں لیٹ جائیں اس طرح سفر آسانی سے کٹ جائے گا اور آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔اس میں کوئی محبہ نہیں کہ میری گزشتہ عمر کا ایک بڑا حصہ ایسا تھا کہ ہم جب کہیں جانے کا ارادہ کر لیتے تھے تو خواہ آندھیاں ہی کیوں نہ چل رہی ہوں اور خواہ موسلا دھار بارش ہی کیوں نہ برس رہی ہو ہم وہاں چلے جاتے تھے۔لیکن ہر عمر کے لئے الگ قسم کے کام