خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 63

$1950 63 خطبات محمود ہونے لگ جاتا ہے اسی طرح جب اُس کی اتباع میں اُس کے مقرر کردہ اصول کے ماتحت اُس کے احکام پر عمل کرتے ہوئے اُس سے دعائیں کرتے ہوئے اور اُس سے مدد مانگتے ہوئے کوئی انسان گن کہتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے۔غرض بچپن میں ہم الہ دین کے چراغ کے قائل تھے لیکن جوانی میں ہمارا یہ خیال متزلزل ہو گیا۔مگر بڑھاپے میں ایک لمبے تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ الہ دین کے چراغ والی کہانی سچی ہے لیکن یہ ایک تمثیلی حکایت ہے۔اور یہ چراغ پیتل کا نہیں بلکہ عزم اور ارادہ کا چراغ ہے۔جب اسے رگڑا جاتا ہے تو خواہ کتنا بڑا کام کیوں نہ ہو وہ آنا فانا ہو جاتا ہے۔“ (الفضل مورخہ 24 جنوری 1962 ء ) تو 18: البقرة: 118