خطبات محمود (جلد 31) — Page 64
$1950 64 (13) خطبات محمود لوگ جو کچھ کہتے ہیں انہیں کہنے دو۔ہوگا وہی جو خدا تعالیٰ کرے گا۔کسی نبی کی جماعت نے آگ میں پڑے بغیر ترقی نہیں کی ( فرموده 23 /جون 1950ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں جماعت کو ایک عرصہ سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ ہر چیز اپنی جنس کے مشابہہ ہوا کرتی ہے۔کسی چیز کا ایک جنس میں سے ہو کر یہ خیال کر لینا کہ اُس کی شکل کسی اور رنگ کی ہوگی عقل کے خلاف ہے۔اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس جو پھل ہے وہ خربوزہ ہے تو بہر حال اُس کا مزہ ، شکل اور حالات خربوزہ سے ہی ملیں گے۔اور اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس آم ہے تو اُس کا مزہ ، شکل اور حالات آم سے ہی ملیں گے۔ہمارا یہ امید کرنا کہ آم میں سے چھوٹے چھوٹے بیج نکل آئیں یا خربوزہ میں سے ایک بڑی سی گٹھلی نکل آئے غلط ہو گا۔ہماری جماعت کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ ایک مامور من اللہ کی جماعت ہے۔اور مامور دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں آئے ہیں۔بلکہ ایک حدیث کی رو سے دنیا میں ایک لاکھ بیس ہزار مامور من اللہ گزر۔ہیں۔1 ان کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ان کی جماعتوں کے حالات بھی ہمارے سامنے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار ماموروں کے حالات ہمارے پاس نہیں۔مگر جن کے نام قرآن کریم میں مذکور ہیں یا جن کا بائبل میں اور دوسری کتابوں نے ذکر کیا ہے اُن کے حالات تو ہمارے سامنے ہیں، وہ ہم سے پوشیدہ نہیں۔ان نبیوں میں سے ایک نبی بھی ایسا نہیں گزرا جس کی