خطبات محمود (جلد 31) — Page 246
$1950 246 خطبات محمود تحریک جدید دفتر دوم سال ہفتم کا بھی میں اس کے ساتھ ہی اعلان کرتا ہوں اور نو جوانوں سے کہتا ہوں ابھی وعدوں میں بہت کمی ہے۔پہلے لوگوں نے وعدوں کو تین لاکھ تک پہنچایا تھا نئی پو دکو اس سے بھی او پر جانا چاہیے۔لیکن اس میں بعض وقتیں بیان کی گئی ہیں اُن کو سمجھتے ہوئے میں قواعد میں تبدیلی کر دیتا ہوں۔تحریک جدید دفتر دوم میں شامل ہونے کے لئے پہلے یہ شرط تھی کہ حصہ لینے والا پچھلا بقایا بھی ادا کرے۔آئندہ کے لئے میں یہ ترمیم کر دیتا ہوں کہ یہ تحریک انیس سال کی ہے۔گوجیسا کہ میں نے بتایا ہے تمہیں اس پر بھی اعتراض ہونا چاہیے کہ صرف اتنے سال کے لئے کیوں ہے؟ بہر حال جس سال بھی کوئی تحریک جدید دفتر دوم میں شامل ہوگا اُس کا وہی پہلا سال شمار ہو گا۔مثلاً جو شخص اس سال تحریک جدید میں شامل ہوتا ہے اُسے یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ پہلے سالوں کا بقایا بھی ادا کرے۔اُس کا یہ سال پہلا سال شمار ہو گا اور اس کے بعد اُسے اُنیس سال تک چندہ دینا ہو گا۔مگر اس میں نابالغی کے سال شامل نہ ہوں گے وہ زائد ہوں گے۔دوسری تبدیلی میں یہ کرتا ہوں کہ دفتر اول کی طرح دفتر دوم کی بھی یہی شرط ہو گی کہ حصہ لینے والا پانچ ، دس یا بیس روپے کی شکل میں چندہ دے۔یہ کہ حصہ لینے والا اپنی آمد کا نصف، تیسرا حصہ یا چوتھا حصہ دے۔میں اس شرط کو اُڑاتا ہوں۔مخلصین آپ ہی آپ زیادہ چندہ دیں گے۔دفتر اول میں میں نے بعض دوست ایسے دیکھے ہیں جو ایک ایک ماہ یا دو دو ماہ کی آمد بطور چندہ دیتے ہیں۔ایسے لوگ تو چندہ دیں گے ہی لیکن کمز ور لوگ پیچھے رہ جائیں گے۔وہ ڈریں گے کہ پچھلے سالوں کے بقائے کس طرح ادا کریں گے۔قربانی کرنے کی عادت ہمیشہ آہستہ آہستہ پڑتی ہے۔پس تحریک جدید میں شامل ہونے کے لئے ابتدا میں پانچ روپے کا وعدہ ہوسکتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ شرط یہ ہوگی کہ وعدہ لکھوانے والا اپنی ماہوار آمد بھی لکھوائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی احمدی ایسا نہ رہے جس نے تحریک جدید میں حصہ نہ لیا ہو۔تا ساری جماعت فخر کے ساتھ کہہ سکے کہ اسلام کا جھنڈا بلند کرنے میں اس کا ہر فرد شامل ہے۔مگر دفتر اول والی شرائط ان پر بھی چسپاں ہوں گی۔یعنی جو لوگ پہلے سے وعدہ کرتے آئے ہیں اُن میں سے جو لوگ وعدہ ادا کر چکے ہیں اُن کے وعدے قبول کئے جائیں گے دوسروں کے نہیں۔ہاں اگر کسی کے ذمہ ہیں فیصدی بقایا ہے تو ہم اُس پر اعتبار کریں گے اور اُس کا آئندہ وعدہ قبول کر لیں گے۔لیکن باقی لوگوں کو وعدہ کرتے وقت تحریری طور پر یہ اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ آئندہ اپریل کے آخر تک گل سابقہ بقایا ادا کر دے گا اور 30 نومبر 1951 ء تک نئے سال کا