خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 245

$1950 245 خطبات محمود آبادی میں صرف آٹھ نو مبلغ رکھنے کے کوئی معنے ہی نہیں۔بھارت کے مبلغوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو وہ کل چودہ مبلغ بنتے ہیں۔یعنی ایک مبلغ تین کروڑ افراد کے لئے رکھا ہوا ہے۔اگر اس مبلغ کا ذرہ ذرہ کر م کے ایٹم بنایا جائے اور پھر الیکٹران بنائے جائیں تو مبلغ کا ایک ایک الیکٹران ایک آدمی کے حصہ میں بھی نہیں آئے گا۔غرض باہر کے لوگ تو الگ رہے یہاں پاکستان ہندوستان میں بھی مبلغوں کی ضرورت ہے اور یہاں بھی لٹریچر پھیلانے کی ضرورت ہے۔بہر حال اس تمہید کے ساتھ میں سترھویں سال کے وعدوں کے لئے اعلان کرتا ہوں اور اس کے ساتھ یہ باتیں بھی بیان کر دیتا ہوں کہ وعدہ بھیجنے کا آخری وقت فروری ہوگا۔مغربی پاکستان کے جو وعدے دس فروری تک آجائیں گے وہ قبول کر لئے جائیں گے۔لیکن بجٹ کے بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ وعدے دسمبر تک پہنچ جائیں۔تمام جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کوشش کریں کہ جلسہ سے پہلے یا جلسہ کے ایام میں آکر اپنے وعدے دے دیں۔إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔پھر میں مخلص احباب سے کہوں گا کہ چاہے تم گزشتہ وعدے پر ایک پیسہ یا دو پیسہ ہی بڑھاؤ ضرور بڑھاؤ۔میں اس کو بھی کم عقلی سمجھتا ہوں کہ کوئی شخص اپنا وعدہ اتنا بڑھا دے کہ ادا بھی نہ کر سکے۔یہ اخلاص نہیں درستھینیا (Neurasthenia) کی ایک قسم ہے۔لیکن اس لئے کہ تمہارے قدم ہمیشہ آگے رہے تم گزشتہ وعدے پر ایک پیسہ یا دو پیسہ ہی بڑھا دو تو یہ کوئی بوجھ نہیں۔قدم آگے رکھنا مومن کی علامت دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وعدے وہی لوگ لکھوا سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کے وعدے سو فیصدی پورے کر دیئے ہیں۔جن لوگوں نے گزشتہ سال کے وعدے پورے نہیں کئے اُن میں سے وہی لوگ وعدے بھجوا سکتے ہیں جن کے ذمہ بیس فیصدی سے زیادہ گزشتہ سالوں کا بقایا نہ ہو اور جن لوگوں کے ذمے ہیں فیصدی سے زیادہ رقم بقایا ہو گی اُن سے وعدے اسی صورت میں لئے جائیں گے جب وہ وعدے کے ساتھ یہ پختہ عہد لکھ کر بھیجیں کہ وہ اپریل 1951 ء تک اپنا سب بقایا سو فیصدی پورا کر دیں گے اور سترھویں سال کا وعدہ نہیں نومبر تک پورا ادا کر دیں گے۔اور اگر اس تحریر کے ساتھ اپنا وعدہ نہیں بھیجیں گے تو وہ قبول نہیں کئے جائیں گے۔بھارت اور مشرقی پاکستان کے وعدے دس اپریل تک لئے جائیں گے اور ہندوستان و پاکستان سے باہر کے وعدے دس جون تک وصول کئے جائیں گے۔