خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 205

$1950 205 خطبات محمود کے ہوتی ہے۔تبلیغ خدا تعالیٰ اس لئے کرواتا ہے تا بعد میں تم خوش ہو کر کہ سکو کہ ہماری محنت اور ہماری قربانی اور ہماری جدو جہد اور ہماری تبلیغ کے نتیجہ میں دنیا مسلمان ہوئی ہے ورنہ دنیا کو مسلمان کرنا خدا کا ی کام ہے۔جس دن خدا یہ دیکھ لے گا کہ اسلام اور احمدیت کے پھیلانے کے لئے جماعت نے ہر قسم کی قربانیاں کرلی ہیں۔اس نے اپنے مالوں کو بھی قربان کر دیا ہے، اس نے اپنی جانوں کو بھی قربان کر دیا ہے۔اس نے اپنی عزتوں کو بھی قربان کر دیا ہے، اس نے اپنے رشتہ داروں کو بھی قربان کر دیا ہے۔اس نے اپنے اوقات کو بھی قربان کر دیا ہے۔اس نے اپنے وطنوں کو بھی قربان کر دیا ہے تو وہ اپنے فرشتوں سے کہے گا کہ جاؤ اور دنیا کے دلوں کو بدل دو اور لوگوں کو ان کے پاس کھینچ کر لے آؤ۔اور جب خدا کی مدد آ جائے تو لوگ اس کے سلسلہ میں داخل ہونے سے رُک نہیں سکتے۔وہ آپ فرماتا ہے اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - 2 جب خدا دیکھتا ہے کہ اس جماعت نے تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے تو وہ خو دلوگوں کے دلوں کو بدل دیتا ہے ورنہ صرف تبلیغ سے لوگوں کے دلوں کو بدلا نہیں جاسکتا۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ سے ہی لوگ مسلمان ہوتے تو صرف عرب کے لئے ہی شاید کئی صدیاں درکار ہو تیں۔آپ کی تبلیغ سے ایک چھوٹی سی جماعت تیار ہوئی اور باقی لوگوں کے دلوں کو فرشتوں نے خود بدل ڈالا۔پس اس بات کو عجیب نہ سمجھو کہ تمہاری تبلیغ کے نتیجہ میں دنیا کس طرح احمدی ہو جائے گی۔تمہاری ہے تبلیغ صرف تمہارے ایمان کو ثابت کرے گی۔تمہاری تبلیغ صرف تمہارے یقین کو ثابت کرے گی۔تمہاری تبلیغ صرف تمہارے تعلق باللہ کو ثابت کرے گی۔تمہاری تبلیغ صرف اس بات کو ثابت کرے گی کہ تم خدائی قانون کے معترف ہو۔جس دن یہ مقام تمہیں حاصل ہو گیا اور جس دن تم نے یہ ثابت کر دیا کہ خدا تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں تم کسی سے نہیں ڈرتے اُس دن وہ آپ ہی آپ لوگوں کے دلوں کو جی بدل دے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانہ کے متعلق خبریں دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ دن ایسے ہوں گے کہ رات کو لوگ کافر سوئیں گے اور صبح اٹھیں گے تو مسلمان ہوں گے۔پھر خدا خود لوگوں کے دلوں کو بدلے گا اور وہ انہیں کھینچتے ہوئے تمہاری طرف لے آئے گا۔دو ارب دنیا کے دلوں کو بدلنا تمہارے اختیار میں نہیں خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔خدا تعالیٰ صرف یہ چاہتا ہے کہ تم اپنے دلوں کی کو بدل دو اور یہی تبلیغ کا نتیجہ ہوتا ہے۔تبلیغ یہ نتیجہ پیدا نہیں کرتی کہ دنیا مسلمان ہو جائے تبلیغ می نتیجہ