خطبات محمود (جلد 31) — Page 206
$1950 206 خطبات محمود پیدا کرتی ہے کہ تم مسلمان ہو جاتے ہو۔اگر تم تبلیغ نہیں کرتے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ تم ڈرتے ہو کہ لوگ ہمیں دُکھ دیں گے۔لیکن جب تمہارے اندر تبلیغ کا جوش پیدا ہو جاتا ہے اور وہ جوش ثابت کر دیتا م ہے کہ تم لوگوں سے نہیں ڈرتے تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے کہتا ہے مخالفت کا زمانہ ختم ہو گیا، کفر کا زمانہ جاتا رہا، جاؤ اور ہمارے مامور کی ڈیوڑھی پر سر رکھ دو کہ اس کے بغیر تمہاری نجات نہیں۔اور جب خدا کہتا ہے ہے تو دنیا آپ ہی آپ کھنچی چلی آتی ہے۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے ہمیں یہی نظارہ نظر آتا ہے۔عیسائیت کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہوا۔ایک دن عیسائیوں کے پادری روم کے گڑھوں اور اس کی غاروں میں پناہ لئے بیٹھے تھے۔شام کے وقت اُن کے قتل کے فتوے جاری تھے اور صبح کو تمام روم میں ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا کہ بادشاہ نے آج رات خواب میں دیکھا ہے کہ عیسائیت سچا مذہب ہے۔اس کی لئے روم کا بادشاہ عیسائی مذہب میں شامل ہو گیا ہے۔آئندہ حکومت کا مذہب عیسائیت ہوگا۔آج سے جو عیسائیوں کو دیکھ دے گا یا ان کو قتل کرے گا وہ پکڑا جائے گا اور اُسے سزادی جائے گی۔شام کو وہ اس غم کی سے سوتے ہیں کہ نہ معلوم صبح تک ہم میں سے کون زندہ رہے اور کون مارا جائے اور صبح کو اٹھتے ہیں تو وہ ہے دنیا کے بادشاہ بنے ہوئے ہوتے ہیں اور اُن کا دشمن غاروں کی طرف بھاگ رہا ہوتا ہے۔یہی حال محمد م رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوا۔اور جو کچھ اب تک ہوتا رہا ہے تمہارے ساتھ ہوگا۔مگر مجھے افسوس ہے کہ میرے بار بار توجہ دلانے کے باوجود تم اب تک اس بات کو نہیں سمجھ سکے۔تم ہی بتاؤ کہ کسی ذریعہ سے میں تم کو سمجھاؤں اور وہ کونسا طریق ہے جس سے میں تم پر اس حقیقت کو واضح کروں ؟ آخر تم حضرت عیسی علیہ السلام کو راستباز سمجھتے ہو۔تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا تعالیٰ کا راستباز انسان سمجھتے ہو اور ان سے جو کچھ گزرا وہ تمہارے سامنے ہے۔لیکن اگر تم پھر بھی نہ سمجھو تو میں کیا طریق عمل اختیار کروں۔اگر تم اتنی وضاحت کے باوجود بھی نہ سمجھو تو پھر تمہیں سمجھانا میرے بس کی بات نہیں۔میں تو خدا تعالیٰ سے پھر یہی کہہ سکتا ہوں کہ میں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر چکا مگر میں انہیں یقین نہیں دلا سکا۔اب تو آپ ہی ان کو سمجھا کیونکہ ان کو سمجھانا میرے بس کی بات نہیں۔“ (الفضل مورخہ 17 اکتوبر 1950ء) در مشین فارسی صفحه 111 نظارت اشاعت ربوہ 2: النصر : 2 تا آخر :3 صحیح مسلم کتاب الایمان باب الحث عَلَى الْمُبَادَرَةِ