خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 34

خطبات محمود 34 $1950 دھڑکتے دلوں سے سوئیں اور صبح کو کامیابی کی خوشخبری ہمارے چہروں کو سُرخ بنادے۔پس اللہ تعالیٰ سے خصوصیت سے دعائیں کرو اور دوسروں سے بھی کہو کہ وہ دعائیں کریں۔اپنے ہمسایوں کو خواہ وہ غیر احمدی ہوں کہو کہ آخر خدا تعالیٰ کا خیال تو ہم سب میں مشترک ہے۔ہم آپ لوگوں کو اپنی طرف نہیں بلاتے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے خدا تعالیٰ کی طرف جائیں اور اُس سے گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کریں تا یہ دن بدل جائیں، یہ تاریک بادل چھٹ جائیں اور خدا تعالیٰ کی رحمت کا سورج پھر نکل آئے۔“ (الفضل 11 اپریل 1950ء)