خطبات محمود (جلد 31) — Page 35
$1950 35 7 خطبات محمود تم اپنے اندر ایسا تغیر پیدا کرو کہ تمہارائنا اللہ تعالیٰ کی غیرت کبھی برداشت نہ کر سکے۔(فرمودہ 31 مارچ 1950 ء بمقام ربوہ ) تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ جمعہ کا خطبہ دینے کے بعد مجھے مختلف اسٹیٹس کے دیکھنے کے لئے باہر جانا پڑا تو گرد و غبار کی وجہ سے میرے گلے کی تکلیف بہت بڑھ گئی جس کی وجہ سے میں اب اتنا بھی نہیں بول سکتا جتنا تی گزشتہ جمعہ میں بولا تھا۔میں آج اختصار کے ساتھ جماعت کو ایک موٹی سی بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔لمبی باتیں جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا بعض دفعہ انسان کو اُس کے مقصد سے دُور کر دیتی ہیں اور چھوٹے چھوٹے فقرے یا چھوٹی چھوٹی تقریریں اُس کو اُس کے مقصد کے زیادہ قریب کر دیتی ہیں اور انسان ان کو یا درکھ سکتا ہے۔بدر کی جنگ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف 313 آدمی تھے اور ان میں سے بھی پورے با ہتھیار اور مسلح آدمی تھوڑے تھے۔ایک حصہ صحابہ کا ایسا تھا جس کے پاس سیامان بھی پورانہیں تھا۔اس کے مقابلہ میں دشمن کی فوج ایک ہزار کی تعداد میں تھی اور وہ سب کے سب مسلح اور سوار تھے۔اس حالت میں یہ قیاس کیا جاسکتا تھا کہ ایک ہزار آدمی 313 آدمیوں کو جبکہ وہ پوری طرح مسلح بھی نہیں ہیں، جبکہ وہ سوار بھی نہیں ہیں اور جبکہ ان کی حرکتیں اتنی تیز نہیں ہوسکتیں جتنی ان کے