خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 432

* 1949 432 خطبات محمود نئے مرکز سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا چاہیے میں نے انہیں یہاں آنے کی اجازت دے دی اور محکمہ نے انہیں واپس بلوا بھیجا لیکن خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ اپنے عہد کو پورا کریں۔جب تک کے ان کی اپنی خواہش واپس آنے کی تھی وہ زندہ رہے۔چونکہ وہ آخری اختیار رکھنے والے نہیں تھے اس کی لیے اپنی خواہش کے مطابق وہ واپس نہیں آسکتے تھے۔لیکن جب میں نے اجازت دے دی تو خدا تعالیٰ نے کہا اب ہم اپنا اختیار استعمال کرتے ہیں اور انہیں وہیں وفات دے دی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سارے واقعات اپنے اندر ایک نشان رکھتے ہیں۔ایک شخص عہد کرتا ہے اور سالہا سال تک اُس پر پابند رہتا ہے۔اس کے بعد وہ اُسے تو ڑتا نہیں مگر بعض مجبوریوں کی وجہ سے ای واپس آنے کی اجازت مانگتا ہے لیکن میں اصرار کے ساتھ اُن کی درخواستیں رڈ کرتا چلا جاتا ہوں اور وہ چُپ کر جاتا ہے۔پھر محکمہ بھی اُس کے بُلانے پر اصرار کرتا ہے لیکن میں اُسے واپس بلانے کی اجازت نہیں دیتا۔یہ بھی نہیں کہ حافظ صاحب کوئی بڑی عمر کے تھے۔شاید وہ مجھ سے چھوٹے تھے۔انہوں نے جب خود واپس آنا چاہا تو میں نے ان کی درخواستیں رڈ کر دیں۔جب محکمہ نے اُن کے واپس بلانے پر اصرار کیا تب بھی میں نے اصرار کیا کہ وہ اپنے عہد کو پورا کریں۔لڑکوں کے متعلق انہوں نے اصرار کیا کہ ان کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے تو میں نے کہا اچھا! انہیں یہاں بھیج دو۔چنانچہ اُن کا ایک لڑکا لا ہور پڑھتا ہے اور سلسلہ کی طرف سے اُسے امداد دی جاتی ہے۔لیکن قادیان سے نکلنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ انہوں نے نیا ماحول تو دیکھا نہیں اس لیے انہیں واپس بلا لیا جائے اور اس نئے ماحول سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے۔میں نے انہیں واپس آنے کی اجازت دی۔لیکن جب اس حکم پر عمل کرنے دود کا وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے انہیں واپس بلا لیا تا وہ اپنے عہد کو پورا کرنے والے بنیں اور فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ 2 کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔اس آیت قرآنیہ میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ کچھ تو ایسے صحابہ ہیں جنہوں نے موت تک اپنے عہد کو نباہا ہے وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ 3 اور کچھ ایسے ہیں کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ انہیں موقع ملے تو وہ اپنے عہد کو پورا کریں۔یہ آیت کسی صحابی پر خصوصیت کے ساتھ چسپاں نہیں ہوتی۔لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ آیت بعض صحابہ پر خاص طور پر چسپاں ہوئی ہے۔چنانچہ حضرت مالک ایک صحابی تھے