خطبات محمود (جلد 30) — Page 433
$1949 433 خطبات محمود جو کسی اتفاق کی وجہ سے جنگِ بدر میں شامل نہیں ہوئے تھے۔چونکہ اُس وقت حالت ایسی تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ پر جانے کا اعلان نہیں فرمایا تھا اس لیے بہت کم انصار آپ کے ساتھ گئے تھے۔آپ کی شمولیت میں پہلی جنگ جنگ بدر ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اس جنگ میں مسلمانوں کو معجزانہ طور پر فتح دی اور اس میں مشرکین عرب کے بڑے بڑے لیڈر مارے گئے تھے۔اسر لیے جولوگ اس جنگ میں شامل ہوئے انہیں خاص فخر محسوس ہوتا تھا اور وہ بعد میں اپنے کارناموں کو بڑے مزے لے کر بیان کرتے تھے۔اور جو شامل نہیں ہوئے تھے وہ پوچھتے تھے کیا ہوا؟ کیسے ہوا ؟؟ لڑائی میں شامل ہونے والے صحابہ جب واقعات سناتے تو جوش میں کہتے یوں مشرکین کا لشکر آیا، یوں ہم شیروں کی طرح اُن پر لپکے اور اُن کو مار بھگایا۔جو صحابہ جنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے انہیں اپنے آپ پر غصہ آتا۔اس لیے کہ وہ کیوں اس جنگ میں شریک نہ ہوئے اور کیوں ثواب سے محرومی ہوئے۔دوسرے صحابہ تو شرما کر چپ ہو جاتے لیکن حضرت مالک کی طبیعت جو ھیلی تھی آپ عشق میں ہے ہر اس صحابی سے جو اس جنگ میں شریک ہوا تھا جنگ کے حالات پوچھتے۔جب وہ کہتے کہ فلاں فلاں ہے جنگ میں شریک ہوا، دشمن کے لشکر میں بہت بڑے بڑے جرنیل تھے اور سامانِ جنگ سے وہ آراستہ تھا تی اور اُس کے مقابلہ میں ہم بے سروسامان تھے مگر ہم نے شیروں کی طرح اُن پر حملہ کیا اور انہیں مار بھگایا۔فلاں فلاں لیڈر جنگ میں مارا گیا۔حضرت مالک واقعات جنگ سنتے رہتے۔جب وہ واقعات کی بیان کر چکتے تو فرماتے ہوں! یہ بھی کوئی بہادری ہے۔اب اگر کوئی جنگ ہوئی تو میں دکھاؤں گا کہ بہادری کیا ہوتی ہے۔غرض آپ باتیں سنتے اور بعد میں بڑی حقارت کے ساتھ کہ دیتے یہ بھی کوئی بہادری ہے۔بظاہر یہ کمزوری ایمان کی علامت تھی کہ جو کام کر آئے اُس کی کوئی قیمت نہیں اور جو بیٹھا رہے وہ باتیں بنائے۔لیکن حضرت مالک کے نزدیک یہ برا نہیں تھی بلکہ انہیں جنگ میں شریک ہونے والوں پر رشک آتا تھا کہ کیا یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجھ سے زیادہ عاشق ہیں؟ بوجہ اس کی کے کہ اُن کا یہ رویہ عاشقانہ تھا اللہ تعالیٰ نے آپ پر زجر نہیں کی بلکہ اُن کی اِس روح کی تعریف کی۔چنانچہ بعد کے حالات نے ثابت کر دیا کہ مالک لاف زنی نہیں کرتے تھے ، سچے عاشق تھے۔بدر کے بعد جب اُحد کی جنگ ہوئی تو مالک بھی شریک ہوئے۔جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہے جنگ ہوئی اور مسلمانوں کو فتح ہوگئی۔فتح کے بعد بعض صحابہؓ کھانے وغیرہ میں لگ گئے کیونکہ وہ ای