خطبات محمود (جلد 30) — Page 379
$ 1949 379 خطبات محمود صرف محمد رسول اللہ تھے۔اسی لیے عید کے ساتھ اجتماع کو آپ نے لازمی شرط قرار دیا ہے۔مسلمانوں کی کے علاوہ اول تو اور کوئی قوم ایسی نہیں جس میں اس طرح کی عید مقرر کی گئی ہو۔دوسرے کوئی ایسی قوم نہیں جس میں عید کو اس طرح لازمی قرار دیا گیا ہے جس طرح مسلمانوں کے لیے عید کو لازمی قرار دیا تی گیا ہے۔در حقیقت عید کا مفہوم صرف اسلام میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ وہ عید میں ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے کی خود مقرر کیا ہے اور اسلام کے سوا کوئی مذہب ایسا نہیں جس کی عیدوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہو۔اسلام سے قریب ترین جماعت عیسائیوں کی جماعت ہے۔عیسائیوں میں بعض عید میں پائی جاتی ہیں۔مثلاً بڑے دن کی عید، ایسٹر (EASTER)2 کی عید مگر دیکھنا یہ ہے کہ بڑے دن کی عید کو کس نے مقرر کیا ہے؟ ایسٹر کی عید کوکس نے مقرر کیا ہے؟ ان کی تفصیلات حضرت مسیح علیہ السلام نے بیان نہیں کیں اور نہ ان عیدوں کا ذکر انجیل میں آتا ہے۔پھر یہودیوں کے ہاں بھی بعض عید میں ہیں اور ان کا ذکر یہودیوں کی مذہبی کتب میں موجود ہے لیکن ان عیدوں کے متعلق بھی ایسے احکام نہیں پائے جاتے جو تمام یہودیوں پر یہ واجب کرتے ہوں کہ وہ انہیں اجتماعی طور پر منائیں۔ہندوؤں میں بھی ہے بعض تہوار ہیں مثلاً وسبر 31 ہے، ہولی ہے، بسنت ہے لیکن ان تہواروں کا بھی مذہبی کتابوں میں ذکر نہیں۔ہندوؤں نے انہیں خود مقرر کیا ہے اور جن کو خود مقرر کر لیا جائے وہ خدا تعالیٰ کی عیدیں نہیں کہلات سکتیں۔صرف اور صرف اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے جس نے عید میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کی ہیں۔مثلاً جمعہ ہے اس کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔اور جب اس کا قرآن کریم میں ذکر ہے تو معلوم ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہے۔اسی طرح عیدین کا ذکر بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت ملتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق احکام شرعیہ بیان فرمائے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہیں۔جمعہ کے متعلق قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ تمام مسلمان اپنا کام کاج چھوڑ کر اس کے لیے مسجد میں پہنچیں۔پس یہ اجتماعی عید ہے اور کسی مسلمان کے لیے یہ اجازت نہیں کہ وہ جمعہ کی اذان سن کر اپنے کام کاج میں لگا ر ہے اور نماز کے لیے کی مسجد میں نہ جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یااَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا البَيْعَ 4 یعنی اے مسلمانو! تمہارے کان میں جمعہ کی اذان پہنچے تو تم اپنا کام کاج چھوڑ دو اور نماز کے لیے آ جاؤ۔