خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 378

* 1949 378 38 خطبات محمود جمعہ کا اجتماع ہمیں وہ فرض یاد دلاتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ذریعے ہر مسلمان کے ذمہ لگایا گیا ہے (فرموده 11 نومبر 1949ء بمقام کمپنی باغ سرگودھا) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جمعہ کا دن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑی برکت کا دن مقرر کیا ہے۔ہماری ساری ہی عید میں اجتماع کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔جمعہ کا دن بھی اجتماع کا دن ہے، عید الفطر بھی اجتماع کا دن ہے اور عید الاضحیہ بھی اجتماع کا دن ہے۔گویا 54 عید میں ہیں جو سال بھر میں ہمارے لیے آتی ہیں۔سال کے 52 ہفتوں میں 52 جمعے آتے ہیں اور ایک عید الفطر اور ایک عیدالاضحیہ ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ اشارہ کیا ہے کہ ہمارا رسول سب لوگوں کو ایک نقطہ مرکزی پر جمع کرنے کے لیے آیا ہے۔سوائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جو دنیا کے تمام لوگوں کو ایک نقطہ مرکزی پر جمع کرنے کے لیے آیا ہو۔صرف آپ کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو تمام بنی نوع انسان کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہے 1 خواہ وہ مشرق کے رہنے والے ہوں یا مغرب کے ہنے والے ہوں ، وہ جنوب کے رہنے والے ہوں یا شمال کے رہنے والے ہوں۔پس اجتماعی رسول