خطبات محمود (جلد 29) — Page 148
خطبات محمود 148 $1948 سو اگر تم اپنی اصلاح کر لوتو چونکہ دنیا کو بچانے کی ذمہ داری تم پر ہے اس لیے اگر عالمگیر تباہی دنیا پر آ بھی گئی تو خدا تم کو ضرور بچائے گا اور تمہارے لیے کوئی نہ کوئی سامان پیدا کر دے گا۔اس لیے نہیں کہ تم اُس کے بندے ہو اور وہ اس کے بندے نہیں بلکہ اس لیے کہ اگر عالمگیر عذاب میں تم بھی مبتلا ہو گئے تو دنیا کو کون بچائے گا۔دنیا کا سہارا اس وقت تم ہو۔اس لیے وہ تمہارے نکالنے کے لیے کوئی راہ ضرور پیدا کر دے گا کیونکہ تمہارے بغیر دنیا کی اصلاح اور اس کی نجات کا اور کوئی ذریعہ نہیں۔لیکن اگر تم نے اپنے اندر تغیر پیدا نہ کیا اور عالمگیر مصیبت آگئی تو خدا کہے گا اِن لوگوں کو بھی مرنے دو کیونکہ یہ بھی ویسے ہی ہیں جیسے اور لوگ۔پس اپنی زندگیوں میں تبدیلی پیدا کرو اور اپنے اندر ایسا تغیر رونما کرو کہ خدا کی ذات اس بات کا اقرار کرے کہ یہ قوم دوسری قوموں سے بالکل الگ ہے۔اس کی قربانی اور اس کی اطاعت اور اس کی محبت دوسری قوموں کی قربانی اور اطاعت میں زمین و آسمان کا فرق ہے "۔(الفضل یکم دسمبر 1948ء) 1 اُدھال: اغوا کسی کی عورت کو بھگا کر لے جانا ( پنجابی اردو لغت مؤلفه تنویر بخاری ، صفحه 302اردوسائنس بورڈلا ہور ) 2 : تاریخ ابن اثیر جلد دوم صفحہ 476،475 مطبوعہ بیروت 1965ء