خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 149

$1948 149 16 خطبات محمود آزادی اور حریت ہی ایسی چیز ہے 149 جوسپا ایمان پیدا کرسکتی ہے (فرمودہ 14 مئی 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: انگریزی کی ایک مثل ہے کہ TIT FOR TA‘ (ٹٹ فارٹیٹ ) عربی میں اس کے مقابلہ میں کہا جاتا ہے كَمَا تَدِينُ تُدَانُ۔یعنی جیسا کروگے ویسا بھرو گے۔میں نے کچھ عرصہ ہوا جماعت لاہور کو اُس کی بعض غلطیوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔مجھے کہا گیا ہے کہ افسران جماعت ان امور کی اصلاح کی فکر میں ہیں۔گو یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ غلطیاں جن کی اصلاح کی طرف تونی انہیں سات آٹھ ماہ سے توجہ دلائی جارہی ہے اُن کی اصلاح کا انہیں آج کیوں احساس ہوا ہے؟ اُس کی اصلاح کا خیال یقینا انہیں بہت عرصہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔لیکن کہتے ہیں صبح کا بھو لا اگر شام کوگھر آ جائے تو اُس کو بھولا نہیں کہتے۔بہر حال یہ ایک ناپسندیدہ امر تھا کہ الفضل نے اس قسم کی باتوں کو شائع کر دیا۔حالانکہ میری ہمیشہ سے اسے یہ ہدایت ہے کہ کسی شخص یا جماعت کے متعلق اگر کسی نقص کا ذکر میری مجلس میں آئے تو اُس کو بغیر مجھے دکھانے کے ہرگز شائع نہ کیا جائے۔مگر بعض لوگوں کو شوق ہوتا ہے