خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 48

$1948 48 خطبات محمود کام کرتی چلی گئیں۔پس میں کہتا ہوں کہ اگر یہ سوال غلط اور بے معنی ہے تو پھر وہ کون ہے جس کو ی سب سے زیادہ سزا ملے گی اور وہ خدا کے سامنے ایک ذلیل چور کی حیثیت میں پیش ہوگا ؟ یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے ایسے افراد اس دنیا میں بھی ذلیل کیے جائیں گے اور اگلے جہان میں بھی ذلیل کیے جائیں گے۔وہ کوئی عزت اپنی تجارتوں اور اپنی نوکریوں سے حاصل نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ اُن کو جو خدا نے عزت دی تھی وہ دوسروں کو نہیں دی۔اور خدا نے اُن پر جو فضل نازل کیسے تھے وہ دوسروں پر نہیں کیے۔اس لیے اب اللہ تعالیٰ جو قربانی اُن سے چاہتا ہے وہ بھی دوسروں سے نمایاں ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ اپنے دربار میں آگے بڑھنے کا ہر ایک کو موقع دیتا ہے مگر جو نہیں آتے یا آکر پیچھے ہٹ جاتے ہیں وہ سب سے بڑے مجرم ہو جاتے ہیں۔پس جن لوگوں میں بھاگنے کی روح پیدا ہورہی ہے اُن کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنا فرض ادا نہیں کر رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں شاید تمام محکمے بند کرنے پڑیں گے اور ہمیں پھر اپنا تمام کام اُسی ابتدائی حالت پر لے جانا پڑے گا جس حالت پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تھا۔اور شاید وہ وقت بھی آ جائے جب کہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد پر اگر ان میں ایمان اور دیانت ہوئی یہ تمام بوجھ آ پڑے۔لیکن وہ اسی بات کی طرف متوجہ ہیں کہ دوسرے لوگ یہ کام کریں اور ہم اپنے دنیوی کاموں میں مصروف رہیں۔میں سمجھتا ہوں ایسا وقت آچکا ہے کہ ہم اس بارہ میں زیادہ سخت قدم اٹھا ئیں۔اگر ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم کسی سُست اور کوتاہ بین انسان کو اُس کے اعمال کی وجہ سے سلسلہ سے نکال دیں تو یقیناً ہمیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کو اختیار کرتے ہوئے جولوگ خدمت دین میں حصہ نہیں لے رہے اُن کو ہم خاندان حضرت مسیح موعود میں سے نکال دیں۔اگر ہمیں عام احمدیوں کے مقاطعہ کا حق حاصل ہے تو یقیناً ہمیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان میں سے دین کی خدمت سے غافل ہیں اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے نکال دیں۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے نکالا جاسکتا ہے تو مسیح موعود کی اولاد سے کیوں نکالا نہیں جاسکتا۔اور اگر دوسرے لوگ قربانیاں کر سکتے ہیں تو مسیح موعود کی اولاد کیوں قربانی نہیں کر سکتی ؟ ان کی قربانیاں یقیناً دوسروں کے