خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 13

$1948 13 خطبات محمود بیان کی ہے۔یعنی خدا تعالیٰ اُنہی کی دعائیں قبول کرتا ہے جو اُس کی محبت کو جذب کر لیتے ہیں۔اسی کی طرح آج سورہ الرحمان کی بہت سی آیتیں متواتر میری زبان پر جاری ہوئیں۔جن میں سے کچھ تو مجھے یاد نہیں رہیں مگر یہ فقرہ جو بار بار جاری تھا مجھے یاد ہے کہ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّ بْنِ - 5 اس کے علاوہ فِيْهِمَا عَيْننِ نَضَاخَتنِ 6 کے لفظ بھی یاد ہیں اور بھی بعض آیتوں کے لفظ یاد تھے مگر وہ جاگنے کی حالت میں بھول گئے۔وہ آیتیں یاد نہیں رہیں۔شاید قرآن کریم پڑھنے سے یاد آجائیں گی مگر فَبِأَيِّ الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بنِ بار بار جاری ہوتا رہا۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ تو انسان کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے معمور کرنا چاہتا ہے مگر انسان اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے اُس انعام سے محروم رہ جاتا ہے اور اُس کو ضائع کر دیتا ہے۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ اگر انہیں پچھلے سال خدا تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں ہو سکی تو وہ آب حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اسلام کی فتح کا دن قریب سے قریب تر آتا جا رہا ہے"۔1 : الانعام: 104 (الفضل 4 فروری 1948ء) 2 بخاری کتاب الایمان بَابِ سُؤَالِ جِبْرِيلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْإِيمَانِ وَالْإِسْلامِ وَالإِحْسَانِ 3 : بخاری کتاب التهجد بَابُ الدُّعَاءِ وَالصَّلَاةِ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ 4 سیرت مسیح موعود از حضرت مولوی عبدالکریم صاحب صفحہ 37۔” چاند لینا ہے“ کی بجائے تارے جانا ہے“ کے الفاظ ہیں۔5: الرحمن: 14 6: الرحمن : 67