خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 14

$1948 14 2 خطبات محمود اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین طریق نماز ہے فرموده 9 جنوری 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "جیسا کہ میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں بھی جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ اسلام کی اصل بنیاد تعلق باللہ ہے۔یوں تو دوسرے مذاہب کے لوگ دنیا میں بغیر قرآنی تعلیم کے بھی ایک دوسرے کی امداد کرتے ہیں اور خدمت بھی ، جد و جہد بھی کرتے ہیں اور محنت بھی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں اور دنیا کے دوسرے کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔بلکہ مذہب ہی نہیں جو لوگ مذہب سے باہر ہیں اور دہریہ کہلاتے ہیں بلکہ دہر یہ ہی نہیں وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے اتنے مخالف ہیں کہ وہ باقی دنیا پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ سے منحرف ہو جائے وہ بھی ایسے تمام کام کرتے ہیں۔مجھے اُن لوگوں کے عقائد سے واقفیت ہے اور میں نے اُن کی کئی کتابیں بھی پڑھی ہیں۔یہاں لاہور میں بھی ایک مجلس دہریوں کی ہوا کرتی تھی۔وہ لوگ اپنے آپ کو دیو سما جی کہا کرتے تھے۔فیروز پور میں اُن کا ایک کالج تھا اور یہاں ایک سکول تھا۔سکول کی عمارت میں ہم نے جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمان ٹھہرائے