خطبات محمود (جلد 29) — Page 102
$1948 102 خطبات محمود سائیکالوجی کے وہ تمام اصول موجود ہیں جو علم النفس کے ماہرین پیش کرتے ہیں ، میں یہ نہیں کہتا کہ می قرآن کریم میں قانون کے وہ تمام اصول بیان ہیں جو علم قانون کے ماہرین نے بیان کیے ہیں۔لیکن میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ قرآن کریم نے عقلی طور پر ایسے اصول بیان کر دیئے ہیں کہ اگر اُن کو سمجھ لیا جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے تمام علوم ہم نے پڑھے ہوئے ہیں۔پس قرآن کریم کو پڑھو اور اس پر غور کرو۔اس کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر بھی موجود ہے اور پھر میری تفسیر اور مضامین بھی ہیں اُن کو بار بار پڑھو اور اس قدر قرآن کو اپنے اندر داخل کر لو کہ تمہارے سارے علوم قرآنی بن جائیں اور تم دنیوی علوم کے بھی اُستاد بن جاؤ۔۔تیسری بات جس کی میں جماعت کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے افراد اپنے عمل میں درستی پیدا کریں۔چھوٹی چھوٹی باتیں جن کے چھوڑنے میں کوئی بھی دقت نہیں میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک اُنہی باتوں کو ہماری جماعت کے افراد نہیں چھوڑ سکے۔مثلاً داڑھی رکھنا ہے میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو داڑھی نہیں رکھتے حالانکہ اس میں کونسی دقت ہے۔آخر ان کے باپ دادا داڑھی رکھتے تھے یا نہیں؟ اگر رکھتے تھے تو پھر اگر وہ بھی داڑھی رکھ لیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ پھر باپ دادا کو جانے دو۔سوال یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داڑھی رکھتے تھے یا نہیں؟ اگر رکھتے تھے تو آپ کی طرف منسوب ہونے والے افراد کیوں داڑھی نہیں رکھ سکتے۔مجھ سے ایک دفعہ ایک نوجوان نے بحث شروع کر دی کہ داڑھی رکھنے میں فائدہ کیا ہے۔وہ میرا عزیز تھا اور ہم کھانا کھا کر اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے اور چونکہ فراغت تھی اس لیے بڑی دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔جب میں نے دیکھا کہ وہ کج بحثی کر رہا ہے تو میں نے اُسے کہا میں مان لیتا ہوں کہ داڑھی رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔آخر تم مجھ سے یہی منوانا چاہتے ہو سو میں مان لیتا ہوں کہ داڑھی رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔اس پر وہ خوش ہوا کہ آخر اس کی بات تسلیم کر لی گئی ہے۔میں نے کہا میں تسلیم کر لیتا ہوں کہ اس میں کوئی بھی خوبی نہیں۔مگر تم بھی ایک بات مان لو اور وہ یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لینے میں ساری خوبی ہے۔بے شک داڑھی رکھنے میں کوئی بھی خوبی نہ ہو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لینے میں ساری خوبی ہے۔جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ داڑھی رکھو۔3 تم بے شک سمجھو کہ یہ چیز ہر رنگ میں مضر اور نقصان دہ ہے