خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 34

خطبات محمود 34 =4 سال 1947ء ہے۔اللہ تعالیٰ خود ہی اپنے سلسلہ کے کام کر نیوالا ہے اور میں سمجھتا ہوں وہ جماعت کے مخلصین کو ضرور اس بات کی توفیق عطا فرمائے گا کہ اُن کا قدم بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔ہمارے کام سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور اللہ تعالیٰ خود بعض دفعہ غیب سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ایک کمی جو نظر آ رہی ہوتی ہے اُس کو آنا فانا زیادتی اور کثرت میں بدل دیتا ہے اور یکھنے والا یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ جہاں انسانی ذرائع ختم ہو گئے وہاں خدا نے اپنے پاس سے برکت دے دی اور کمی پوری ہوگئی۔مگر پھر بھی میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مال خرچ کرنا کبھی بھی انسان کے لئے کمی کا موجب نہیں ہوتا۔صرف ایمان چاہئیے اور تو کل چاہئیے۔جب یہ دونوں چیزیں جمع ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ غرباء کے لئے اپنے اموال خرچ کرنے والوں کے متعلق فرماتا ہے کہ جو لوگ غرباء کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے اموال کو بڑھاتا اور انہیں سو سو گنا بدلہ دیتا ہے اگر عام انسانوں کی روٹی کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں کے کپڑے کے خرچ کے لئے ، عام انسانوں کی بیماری کے علاج کے لئے ، عام انسانوں کی رہائش کے انتظام کے لئے ، عام انسانوں کی تعلیم کے انتظام کے لئے ، عام انسانوں کی تمدنی بہبودی کے لئے روپیہ خرچ کرنے والا خدا تعالیٰ سے سو گنا انعام پاتا ہے۔تو ایک مومن کو سمجھنا چاہئیے کہ جو شخص خدا کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی اشاعت اور اسلام کی امداد کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرتا ہے وہ یقیناً خدا تعالیٰ سے سو گنے سے کہیں زیادہ بدلہ پائے گا۔جس طرح کسی کھیت میں ڈالا ہوا چی پیج ضائع نہیں جاتا اور زمیندار اس پر کسی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرتا اسی طرح ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کر کے کسی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرنا چاہئیے۔جب مادی دنیا میں ایک زمیندار اپنے کھیت میں بیج ڈال کر گھبرا تا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے تو ایک مومن کا ایمان تو بہر حال ایک عام زمیندار سے زیادہ ہونا چاہیئے۔کیا تم نے کبھی دیکھا کہ زمیندار کھیت میں بیج ڈال کر آئے تو وہ رونے لگ جائے کہ میرا پیج ضائع چلا گیا؟ زمیندار پر کھیتی کاٹنے کا زمانہ تو بعد میں آتا ہے۔جس دن وہ اپنے کھیت میں بیج ڈال کر آتا ہے اُسی دن اُس کا دل خوشی سے بھر جاتا اور اُس