خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 33

خطبات محمود 5 33 33 سال 1947ء تحریک جدید کے وعدوں اور قادیان کی زمینوں کی خرید وفروخت کے متعلق بعض ضروری امور (فرموده 7 فروری1947ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج سات تاریخ ہے اور تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد تین دن تک ختم ہو رہی ہے۔اس وقت تک اس سال کے وعدوں کی مقدار گزشتہ سال سے قریباً چالیس ہزار روپیہ کم ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر سال جماعت کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال سے بڑھتی چلی آرہی ہے۔میعاد میں سے اب صرف تین دن باقی ہیں یا اگر آج کا دن بھی شامل کر لیا جائے تو چار دن باقی ہیں۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں دس تاریخ کے چلے ہوئے وعدے بھی بعد میں پانچ پانچ چھ چھ دن تک آتے رہتے ہیں۔کیونکہ بعض ڈاک خانوں میں سے ہفتہ میں صرف ایک دفعہ اور بعض جگہ ہفتہ میں دو دفعہ ڈاک نکلتی ہے۔اور بعض علاقے تو اتنی اتنی دور واقع ہیں کہ وہاں سے دس تاریخ کا لکھا ہوا خط چھ چھ سات سات بلکہ آٹھ آٹھ دن کے بعد یہاں پہنچتا ہے۔بالخصوص آجکل تو ڈاک کا انتظام ایسا خراب ہے کہ قریب کے علاقوں کے خطوط بھی بعض دفعہ بہت دیر کے بعد پہنچتے ہیں۔اس لئے غالباً تحریک جدید کے وعدے اٹھارہ بیس فروری تک آتے رہیں گے۔لیکن پھر بھی اس وقت تک جماعت کے گزشتہ ریکارڈ کی نسبت کمی نظر آتی خطبہ کے بعد کوئی گیارہ ہزار کے وعدے اور آچکے ہیں