خطبات محمود (جلد 28) — Page 308
خطبات محمود 308 سال 1947ء دیں۔فوجیوں کو ٹرک ملنے میں عام طور پر آسانی ہوتی ہے۔اور چونکہ اکثر لوگوں کے کوئی نہ کوئی رشتہ دار قادیان میں موجود ہیں اس لئے ہم ٹرکوں کے ذریعہ ایک نظام کے ماتحت عورتوں اور بچوں کو لا سکتے ہیں۔پس جن دوستوں کو کوئی ٹرک مل سکتا ہے وہ فوراً انتظام کر کے ٹرک قادیان لے جائیں۔اور وہاں سے عورتوں اور بچوں کو نکال لائیں۔اور اگر کوئی شخص خود ٹرک کا انتظام نہ کر سکتا ہو لیکن اُس کے علم میں کوئی ایسے دوست ہوں جو یہ انتظام کر سکتے ہوں تو وہ اطلاع دے دیں۔ہمیں کم از کم اِس وقت دو سو ٹرکوں کی ضرورت ہے۔تب کہیں قادیان سے عورتوں اور بچوں کو نکالا جاسکتا ہے۔چونکہ کچھ عورتیں اور بچے وہاں سے آگئے ہیں اس لئے باقی عورتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔کچھ عورتیں تو ایسی دلیر ہیں کہ وہ نکلنے سے انکار کر دیتی ہیں۔لیکن اکثر عورتیں اور بچے ان عورتوں اور بچوں کو دیکھ کر گھبرا رہے ہیں۔اور یوں بھی وہاں کی غذائی حالت خراب ہے۔نمک مرچ سب ختم ہو چکا ہے۔گومیں نے یہاں سے انتظام کر کے یہ چیزیں وہاں کچھ بھجوائی ہیں مگر پھر بھی وہاں کی غذائی حالت تشویشناک ہے۔آئے کا انتظام نہیں ہوسکتا ، گھی ختم ہے، لکڑی ختم ہے۔اسی لئے عورتوں اور بچوں کو قادیان سے نکالنا قادیان کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔پس جس جس دوست کی طاقت میں ہو اور وہ ٹرک کا انتظام کر سکتے ہوں انہیں چاہیئے کہ وہ ٹرکوں کا انتظام کر کے میاں بشیر احمد صاحب کو ملیں تا کہ ایک نظام کے ماتحت عورتوں اور بچوں کو وہاں سے نکالا جا سکے۔جو دوست اس وقت یہاں موجود ہیں اُن کا اگر کوئی فوجی دوست واقف ہو تو اُسے فوراً یہ اعلان پہنچا دیں۔اور اگر وہ خودا انتظام کر سکتے ہوں تو خود ٹرکوں کا انتظام کر کے ہمیں اطلاع دیں۔پنجاب اور سندھ میں جہاں جہاں فوجی افسر یا کمیشنڈ افسر ہیں جن کو ٹرکیں مل سکتی ہیں اُن سب کو چاہیئے کہ وہ ٹرکوں کے متعلق پوری کوشش کریں اور جلد سے جلد ہمیں اس بارہ میں اطلاع دیں تا کہ ہم ٹرک قادیان بھجواسکیں اور عورتوں اور بچوں کو وہاں سے ( الفضل30 ستمبر7 4 19ء) نکالا جائے۔“ 1 : المائدة: 25 2: وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ (محمد :39)