خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 177

خطبات محمود 177 (18) سال 1947ء کوئی جماعت وقف جائیداد و آمد کی فہرستیں نامکمل نہ بھیجے (فرمودہ 16 مئی 1947ء) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج مجھے ایک ضروری کام کی وجہ سے یہاں آنے میں دیر ہوگئی ہے اس لئے میں صرفہ چند منٹ ہی بول سکتا ہوں۔پچھلے کئی ہفتوں سے میں جماعت کو حفاظت قادیان کے چندہ کے متعلق توجہ دلا رہا ہوں۔پرسوں ناظر صاحب بیت المال اس بارہ میں مجھے ملے تھے اور انہوں نے گفتگو کے دوران میں مجھے بتایا تھا کہ زمیندارہ جماعتوں میں سے دس فیصدی جماعتوں کے وعدے آچکے ہیں اور شہری جماعتوں میں سے صرف پانچ فیصدی کے قریب جماعتیں ایسی ہونگی جن کے وعدے آئے ہیں۔یہ بات نہایت ہی قابل تعجب ہے اس لئے کہ زمیندار آجکل فصل کی کٹائی کی وجہ سے اور گندم نکالنے کی وجہ سے بہت زیادہ مشغول ہوتے ہیں۔اگر ایسے وقت میں ان کی طرف سے کوئی غلطی یا کوتا ہی ہو بھی جائے تو وہ معذور سمجھے جانے کے قابل ہوتے ہیں کیونکہ انکے سارے سال کی محنت کا پھل گندم کی کٹائی سے وابستہ ہے۔اگر ان کے دل میں یہ خیال آ جائے کہ ہم فصل کی کٹائی اور گندم سنبھال چکنے کے بعد اپنے وعدے بھجوا دینگے تو یہ ان کی کمزوری تو ضرور ہو گی مگر جائز اور معقول کمزوری ہوگی۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ کوئی زمیندار اپنی فصل کاٹ رہا تھا کہ اسکی ماں مرگئی۔اسے جب والدہ کی وفات کی اطلاع دی گئی تو اس نے کہا ماں کو دفن کر دو میں فصل کی کٹائی چھوڑ کر نہیں آسکتا۔در حقیقت فصل کی کٹائی کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ زمیندار کی