خطبات محمود (جلد 28) — Page 66
خطبات محمود 99 66 (7) سال 1947ء احباب کو قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کی ایک ہزار جلد خرید کر سلسلے کے سپرد کر دینی چاہیئے تا سیاستدانوں ، لیڈروں اور مستشرقین میں تقسیم کی جاسکیں۔(فرمودہ 21 فروری 1947ء) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے کوئی بیس پچیس دن سے حرارت ہو جاتی ہے۔اس کی وجہ سے میں اکثر نمازوں کے لئے مسجد میں نہیں جا سکتا۔بالعموم ظہر کے بعد حرارت شروع ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے مجھے بولتے وقت تکلیف محسوس ہوتی ہے اور میں کسی مضمون کو كَمَا حَقَّهُ بیان کرنے سے قاصر رہتا ہوں۔بہر حال چونکہ جمعے کا دن ہی ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں جماعت قادیان کے تمام افراد جمع ہوتے ہیں۔اِس لئے اِس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت کے مناسب حال مضمون بیان کر دیتا ہوں تا کہ جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ر ہے اور پہلے کی نسبت زیادہ محنت سے کام کرنے کی کوشش کرے۔پھر یہ خطبہ تفصیل کے ساتھ الفضل میں بھی شائع ہو جاتا اور بیرونی جماعتوں کو پہنچ جاتا ہے اور جماعت کے لئے ایک رشتے اور تاگے کا کام دیتا ہے۔جس طرح تاکہ تسبیح کے دانوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کر دیتا ہے اسی طرح خطبہ جمعہ تمام جماعت کے خیالات اور جذبات میں اتحاد اور یگانگت کا موجب بن جاتا ہے۔جماعت قادیان