خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 65

خطبات محمود 65 سال 1947ء صرف قادیان والوں سے ہی میرا یہ خطاب نہیں بلکہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس حکم کو مدنظر رکھے۔پھر نمازوں کے متعلق سختی سے پابندی کی جائے اور ہر ایک شخص کے متعلق نوٹ کیا جائے کہ وہ با جماعت نماز ادا کرتا ہے یا نہیں۔اسی طرح سچائی پر خصوصیت کے ساتھ کار بند ہونے کی کوشش کی جائے۔اگر انسان سچ پر کار بند ہو جائے تو وہ تمام گناہوں سے بچ سکتا ہے۔تم ہمیشہ سچ کی کی تائید کرو اور سچائی کو پھیلانے کی کوشش کرو۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعتی دباؤ کے ماتحت بہت سے لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔جماعتی دباؤ ایک بہت بڑا حربہ ہے۔تم غیر احمدیوں سے کئی دفعہ سنتے ہو کہ احمدیت تو سچی معلوم ہوتی ہے۔لیکن رشتہ دار نہیں چھوڑے جا سکتے اور رشتہ داروں کی مخالفت برداشت نہیں ہو سکتی۔پس اگر قومی دباؤ جھوٹ کی تائید میں ہوگا تو جھوٹ پھیلے گا۔اور اگر قومی دباؤ سچ کی تائید میں ہوگا تو سچ پھیلے گا اور لوگوں کو امن ملے گا۔کیونکہ سچ سے ہی دنیا میں ہمیشہ امن قائم ہوتا ہے۔تم اس قومی دباؤ سے فائدہ اٹھاؤ۔“ (الفضل 21 فروری 1947ء) 1 پوربی: مشرقی گنگا کے مشرقی علاقے کا رہنے والا۔ایک زبان جو پورب میں بولی جاتی ہے۔ایک راگنی جو قبل مغرب گائی جاتی ہے۔2 خشخشی: جڑ کے برابر سے کترے ہوئے بال۔3: الأعلى: 14