خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 389

*1946 389 29 خطبات محمود __________________________‒‒‒‒‒‒‒‒---------------- جب تک مسلمان تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے وہ دوسروں پر غلبہ نہیں پاسکتے ( فرموده 16 /اگست 1946ء بمقام ڈلہوزی ) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔صا الله سلم ”اس میں شبہ نہیں کہ ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ اسلام کی اندرونی اور بیرونی تبلیغ ہماری جماعت سے وابستہ ہے۔اسلام ابتدائی ایام میں ہی تبلیغ کے ذریعہ کہیں کا کہیں جا پہنچا۔جب رسول کریم صلی نیلم نے مکہ سے ہجرت کی اس وقت مسلمانوں کی تعداد چار سو کے قریب تھی۔جن میں سے اسی کے قریب تو حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے اور باقی تین سو، سوا تین سو میں سے کچھ رسول کریم صلی الی ایم کے ساتھ کچھ آپ سے پہلے یا آپ کے بعد مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آگئے۔کتنی قلیل تعداد تھی لیکن اس کے مقابلہ میں کئی بڑی بڑی جماعتیں اسلام کی مخالفت میں کھڑی تھیں۔صرف مسیلمہ کذاب کے قبیلہ کے لوگ ہی ایک لاکھ سے اوپر تھے اور بعض مؤرخ کہتے ہیں کہ ایک لاکھ مقاتل تھے۔اور چونکہ اس زمانہ میں لڑائی میں شمولیت کے لئے وہ قوانین نہ تھے جو آجکل ہیں اس لئے بوڑھے اور جو ان سب لڑائی میں شامل ہو جاتے تھے۔اس لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کل آبادی کا تیسر ایا چوتھائی حصہ لڑائی میں مصروف ہو تا تھا۔لیکن آجکل عام طور پر کل آبادی کا دس فیصدی حصہ فوج میں شامل سمجھا جاتا ہے کیونکہ شرائط صحت آجکل بہت سخت ہو گئے ہیں۔اگر