خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 207

*1946 207 خطبات محمود - ان سے یہ کیونکر امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو آگ میں جھونکنے کے لئے تیار ہوں گے۔ہر گز نہیں۔جو شخص تیاری کیا کرتا ہے وہی موقع پر کامیاب ہوتا ہے اور جو شخص فصل ہو تا ہے وہی کاٹتا ہے۔جو بوتا نہیں وہ کا تھا بھی نہیں۔پس اب وقت ہے کہ تم ہو شیار ہو جاؤ اور اب وقت ہے کہ تم دنیا داری کی روح کو بالکل کچل دور نہ تمہار وہ دعوئی جو بیعت کے وقت تم اپنے امام کے ہاتھ پر کرتے ہو کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے وہ ایک جھوٹ ہے ، وہ ایک لاف ہے ، وہ ایک بے دینی کا کلمہ ہے اور وہ تمہاری بے ایمانی پر دلالت کرتا ہے۔“ (الفضل 30 اپریل 1946ء) 1: ڈینیوب (Danube) وسطی اور جنوب و مشرقی یورپ کا دریا۔یہ 1750 میل لمبا ہے۔والگا(وولا) کے بعد یورپ کا سب سے بڑا دریا ہے۔اس کے زرخیز میدان بہت سے حملہ آوروں کے لئے باعث کشش ہے۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 635 مطبوعہ لاہور 1987ء) 2 یورال (Ural): روس کا 1574 میل لمبا دریا جو یورپ اور ایشیا کے درمیان رسمی جغرافیائی سرحد کا حصہ ہے۔اس کا کچھ حصہ جہاز رانی کے قابل ہے۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1905 مطبوعہ لاہور 1988ء) 3 کول تار: (Coaltar) تار کول