خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 208 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 208

*1946 208 (15) خطبات محمود --------------------------------------- ساری دنیا کے کناروں سے آواز آ رہی ہے آدمی، آدمی، آدمی بھیجو تشهد، ) فرمودہ 3 مئی 1946ء) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے ہمارا ایک مبلغ امریکہ پہنچ چکا ہے۔سر دست اُس کا پاسپورٹ صرف تعلیم کے لئے ہے یعنی اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ وہاں یونیورسٹی میں داخل ہو اور اپنی پڑھائی جاری رکھے۔اس لئے تعلیم کے مکمل ہونے کے بعد سوائے خاص صورتوں کے اُسے گورنمنٹ کے قاعدہ کے مطابق ہندوستان واپس آنا پڑے گا۔لیکن ہم نے اس امید کے ماتحت انہیں وہاں بھجوادیا تھا کہ جب جنگ کا زور کم ہو گا تو ہم بعض اور مبلغ امریکہ بھجوا دیں گے اور اگر اس مبلغ کو اجازت نہ بھی دی گئی تب بھی واپس آکر وہ دوبارہ امریکہ میں داخلہ کی کوشش کر سکتا ہے۔اب ایک اور مبلغ کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے ڈالر ایکسچینج کی منظوری حاصل ہو گئی ہے اور وہ ویزا کے متعلق کو شش کرنے گئے ہیں۔اگر امریکن گورنمنٹ نے انہیں ویزا دے دیا تو قریب ترین عرصہ میں وہ بھی وہاں پہنچ سکیں گے۔امریکہ کا ملک اتنا وسیع ہے کہ وہ ہندوستان سے قریباً دو گنا ملک ہے۔ہندوستان کا رقبہ تیس لاکھ مربع میل ہے اور امریکہ کا رقبہ پچاس لاکھ مربع میل سے بھی اوپر ہے۔اتنے وسیع رقبہ میں اور ایسے لوگوں میں جو رات اور دن دنیوی کاموں میں مشغول رہتے ہیں، تبلیغ کرنا