خطبات محمود (جلد 27) — Page 148
*1946 148 خطبات محمود زمینداروں سے کہتا ہوں کہ جہاں تم نے اتنے سال یہ محنت و مشقت برداشت کی ہے وہاں دو چار سال اور برداشت کر لو۔خود ہل چلاؤ اور خود جانوروں کے چارے کا انتظام کرو اور بچوں کو تعلیم کے لئے فارغ رہنے دو۔دو چار سال کے بعد چاہو تو انہیں اپنے کام میں ہی اپنے ساتھ لگالینا اور چاہے انہیں کسی جگہ ملازم کر دینا۔یہ دو چار سال کی تکلیف ہے اسے برداشت کرو اور بچوں کے مستقبل کو اپنے ادنی کاموں کی خاطر تاریک نہ کرو۔“ (الفضل 13 اپریل 1946ء) -_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪-------_--_--_--_--_-----------_-_-_-__-_-_-_-_-_-_-_-_-_-