خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 149

*1946 149 (11 خطبات محمود تعلیم الاسلام کالج کے لئے دولاکھ روپے کی اپیل (فرمودہ 5 اپریل 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے گزشتہ ایام میں تعلیم الاسلام کالج کے متعلق جماعت سے چندہ کی اپیل کی تھی۔تعلیم الاسلام کالج کی ایف۔اے کلاسز کو کھلے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں اور اس سال ہمارے لڑکے ایف۔اے اور ایف۔ایس۔سی کے امتحانات دیں گے۔اس کے بعد ان میں سے جو کامیاب ہوں گے ان کو بی۔اے اور بی۔ایس۔سی پاس کرنی ہو گی کیونکہ اس کے بغیر ان کی تعلیم مکمل نہیں سمجھی جاسکتی۔بی۔اے اور بی۔ایس۔سی کی کلاسز کے متعلق ایک لمبے عرصہ تک میرے اور بعض کارکنان کے درمیان اختلاف رہا۔وہ بی۔ایس۔سی کی جماعتیں کھولنے کے مخالف تھے۔اس لئے کہ وہ کہتے تھے کہ اس وقت نہ تو عملہ دستیاب ہو سکتا ہے اور نہ ہی سامان۔لیکن مجھے اصرار تھا کہ اگر ہم نے ان جماعتوں کو نہ کھولا تو ہمارے ایف۔ایس۔کے پاس شدہ طالب علم یا تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے اور یا پھر قادیان چھوڑ کر ان کو باہر جانا پڑے گا جہاں غالباً بہت سے لڑکے کالج میں داخل نہیں ہو سکیں گے کیونکہ بی۔ایس۔سی جماعتوں میں کم گنجائش ہوتی ہے اور پھر ایک کالج کے طلباء کو دوسرے کالج والے داخل نہیں کرتے۔اس طرح ہم ان کو راستہ میں ہی چھوڑ دیں گے اور یہ مناسب نہیں۔جب تک تو میں یہ اصرار کرتا رہا کہ اس کلاس کو جاری کرنا چاہئے اس وقت تک کالج کمیٹی کے ممبر اس بات پر صر رہے کہ یہ نہیں ہو سکتا۔میں نے دیکھا ہے جب کسی کی بات مان لی جائے تو پھر اس کے دل میں