خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 678 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 678

خطبات محمود 678 *1946 میں حیران ہوں کہ کیا صرف بے ایمانی سے ہی روپیہ کمایا جا سکتا ہے ؟ کیا صحابہ میں سے کوئی صحابی مالدار نہ تھے۔حضرت عبد الرحمان بن عوف کی وفات کے بعد ان کا بچا کھچا روپیہ دو کروڑ نکلا۔حضرت عبد الرحمان بن عوف دین کے لئے بہت قربانی کرنے والے تھے لیکن اس کے باوجود اُن کے پاس دو کروڑ روپیہ بچ گیا تھا۔اُس وقت کا دو کروڑ روپیہ آجکل کے دوارب روپیہ کے برابر ہے۔تم صحابہ کی دیانتداری کا تصور تو کرو۔ایک صحابی اپنا گھوڑا فروخت کرنے کے لئے لائے۔دوسرے صحابی نے پوچھا کہ کتنے کو بیچو گے؟ انہوں نے کہا ایک ہزار درہم کو۔دوسرے صحابی نے کہا۔معلوم ہوتا ہے آپ کو گھوڑوں کی پوری واقفیت نہیں۔اصل میں آپ کا گھوڑا دو ہزار درہم کا ہے۔اگر آپ دو ہزار درہم لے لیں تو میں گھوڑا لے لیتا ہوں۔وہ شخص جس کا گھوڑا تھا وہ کہنے لگے کہ میں صدقہ خور نہیں ہوں۔جب میں جانتا ہوں کہ میرا گھوڑا ایک ہزار درہم کا ہے تو میں دو ہزار کس طرح لے لوں؟ یہ ہے اصل ایمان۔خریدار کہتا ہے کہ اگر قیمت بڑھاؤ تو میں گھوڑا خرید لیتا ہوں لیکن بیچنے والا کہتا ہے کہ جب میں جانتا ہوں کہ اس کی قیمت اس سے زیادہ نہیں تو میں دو ہزار درہم کس طرح سے لوں لیکن یہ افعال کس طرح جائز ہو سکتے ہیں کہ گورنمنٹ کچھ نرخ مقرر کرتی ہے اور بیچا کسی اور نرخ پر جاتا ہے۔یہ احمدیت نہیں بلکہ احمدیت کو بدنام کرنا ہے۔جس شخص کو دھوکا بازی کا خیال آتا ہے اُسے چاہئے کہ وہ احمدیت سے ایک طرف ہو جائے۔وہ خدا تعالیٰ کے صاف شفاف تالاب کو اپنے گند سے کیوں گندا کرتا ہے۔ایسا صاف اور شفاف تالاب جس میں پاتال تک کی چیزیں نظر آجاتی ہیں۔پس جو شخص اس قسم کے فعل کرتا ہے وہ اس صاف تالاب میں کیچڑ پھینکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لئے احمدیت دگنے عذاب کا موجب بن جائے گی۔ایک وجہ تو یہ ہو گی کہ اس نے بے ایمانی اختیار کی اور دوسری وجہ یہ ہو گی کہ اس نے خدا تعالیٰ کے خوبصورت محل کو خراب کیا۔جیسا کہ بعض بے وقوف اور نادان لوگ جب کسی تاریخی یا خو بصورت عمارت کو دیکھنے جاتے ہیں تو اُس پر اپنا نام لکھنا شروع کر دیتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں روپے کی یاد گار ستیاناس کر دیتے ہیں۔اور تیسری وجہ یہ ہو گی کہ اُس نے اپنے بد نمونہ سے دوسروں کا ایمان خراب کیا۔پس جن لوگوں کے دلوں میں بلیک مارکیٹ کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں۔اُ انہیں