خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 679 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 679

*1946 679 خطبات محمود سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارا ایمان محفوظ نہیں اور اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے اور جماعت کا بھی فرض ہے کہ وہ اس روح کو کچلنے کی کوشش کرے۔گورنمنٹ نے جو قیمتیں مقرر کی ہیں میرے نزدیک وہ بالکل صحیح اور معقول ہیں۔اس کے بعد بھی اگر کوئی تاجر زیادہ قیمت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنی شقاوت قلبی کا ثبوت دیتا ہے۔“ (الفضل 26 دسمبر 1946ء)