خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 601 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 601

*1946 601 خطبات محمود اسوۂ حسنہ کو اپنا لائحہ عمل نہیں بناتی تربیت مکمل نہیں ہو سکتی۔یہ ساری چیزیں ایسی ہی ہیں جیسے ایک آدمی اپنے گھر والوں کے لئے انتظامات کرتا ہے۔مثلاً وہ گھر کے لئے غلہ مہیا کرتا ہے، بیوی بچوں کے لئے کپڑے مہیا کرتا ہے، اگر گھر میں کوئی بیمار ہو جائے تو اس کے علاج کا انتظام کرتا ہے مگر اس کا یہ سارا کام کھیتی کا قائم مقام نہیں ہو سکتا۔یہ تو سارے کا سارا گھر کا معاملہ ہو گا اور باہر کا معاملہ اس سے بالکل الگ ہو گا۔اگر ایک زمیندار اپنے بیوی بچوں کو لباس مہیا کرتا ہے تو یہ اس کے گھر کا کام ہو گا باہر کا کام نہیں کہلائے گا۔کھیت میں ہل جو تنا اور مناسب موقع پر بیچ ڈالنا، پانی دینا، کھیتی کائنا، فصل میں سے دانے نکالنا، گنے سے شکر اور گڑ نکالنا، یہ سارے کھیت کے کام ہیں۔پس گھر کے کام الگ ہیں اور کھیت کے کام الگ ہیں اور یہ دونوں کام ایک ہی وقت میں ضروری ہیں۔کھیت کا کام بھی ضروری اور گھر کا کام بھی ضروری ہے۔اگر یہ دونوں کام ایک ہی وقت میں نہیں ہوتے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ یا تو کھیت میں فصل اچھی نہیں ہو گی اور یا زمیندار کے گھر کا نقصان ہو جائے گا۔چنانچہ یہاں کے زمیندار صرف کھیتوں میں ہی کام کرتے ہیں، گھروں کے کام کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے۔تم کسی بھی گاؤں میں چلے جاؤ، وہاں کی گلیاں نہایت گندی حالت میں ہوں گی۔مکان نہایت گندے ہوں گے اور بود و باش کے تمام طریق نہایت گندے ہوں گے۔لوگ گوبر جیسی پلید چیز کو پاتھ کر گھروں میں جلاتے ہیں حالانکہ گوبر کا جلانا صحت کے لئے بھی مضر ہے اور اقتصادی نقصان کا بھی موجب ہے۔دوسرے ممالک کے لوگ گوبر کا صحیح استعمال کرتے ہیں اور کھاد بنا کر اپنی زمینوں میں ڈالتے ہیں۔اس طرح وہ گوبر سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور گندگی سے بھی بچتے ہیں۔جہاں تک غلے کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر غیر ممالک والے سال میں دو مئن غلہ گھر میں لاتے ہیں تو یہ بھی ایک من لے آتے ہیں۔بہر حال کچھ نسبت تو ضرور قائم ہے مگر جہاں تک صفائی کا سوال ہے یہ اُن کے مقابلے میں صفر بھی نہیں۔انگریزوں کے ملک میں چلے جاؤ۔وہاں کے دیہات صاف ستھرے نظر آئیں گے ، گلیاں صاف ہوں گی، میلے اور کچرے کے ڈھیر اور گندگی ہر گز نہیں ہو گی۔یہاں کی عورت جو اپنے آپ کو بڑی صاف ستھری سمجھتی ہو گی، اس کو اگر گھر کی صفائی کا بہت زیادہ خیال آجائے تو وہ یہ کرے گی کہ گھر کی تھوڑی بہت صفائی کر کے کوڑا کرکٹ۔