خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 602

*1946 602 خطبات محمود اور بچے کا پاخانہ گلی میں پھینک دے گی۔یا اگر گھر میں مرغ ذبح کیا گیا ہو تو اس کی آنتیں گلی میں پھینک دے گی۔جانوروں نے گوبر کیا ہو تو اس کی زیادہ سے زیادہ یہ احتیاط کرے گی کہ اپلے بنا کر گھر میں جلائے گی جس سے ہاتھ بھی نجس ہوں گے اور جو چیز اس سے پکائی جائے گی وہ بھی مکر وہ ہو گی یعنی اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے جانوروں کے گوہ 1 کے ساتھ روٹی پکائی۔تورات میں جن قوموں پر لعنت کی گئی ہے انہیں کہا گیا ہے تم گوہ سے روٹی پکاؤ گے 2 یعنی جو چیز غلے کو بڑھاتی ہے اور ایک زمیندار کے لئے نہایت مفید چیز ہے اُس کو وہ جلاتا ہے اور ایک طرف تو وہ اتنی مفید چیز کو ضائع کر دیتا ہے اور دوسری طرف اس سے کام ایسا لیتا ہے جو بالکل نجس ہے۔حالانکہ زمیندار کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنی زمینوں میں درخت اگائیں اور ان کی لکڑی بھی جلایا کریں اور دوسرے فوائد بھی اٹھائیں تا کہ وہ گوہ سے روٹی پکانے والی لعنت سے بچ جائیں مگر کوئی بھی زمیندار اِس طرف توجہ نہیں کرتا۔اگر زمیندار اپنی زمینوں میں سڑکوں کے کنارے درخت لگائے اور اپنے گھر میں بھی درخت لگائے تو اس کا گھر بھی خوشنما ہو جائے گا، وہ لکڑی بیچ بھی سکتا ہے اور اگر مکان کے چھت پر ڈالنے کے لئے لکڑی کی ضرورت ہو تو یہ ضرورت اس کی گھر سے ہی پوری ہو سکتی ہے اور وہ گو بر جلانے کی بجائے اپنے کھیت میں ڈالے گا۔اس طرح اگر پہلے وہ اپنے کھیت سے ہزار من غلہ لاتا ہے تو گو بر ڈالنے سے اس کی فصل اتنی اچھی ہو جائے گی کہ وہ ہزار کی بجائے دو ہزار من غلہ لائے گا۔اُدھر کھیت کے درخت اس کی گھر کی ضروریات کو پورا کریں گے۔عموماً ایک زمیندار کے گھر میں چار یا پانچ آدمی ہوتے ہیں۔ان کے لئے اندازاً دو سیر آٹا ایک وقت میں اس کے گھر میں پکتا ہے۔جو لوگ کھانا پکانے میں تجربہ کار اور ماہر ہوتے ہیں اُن کا اندازہ ہے کہ ایک گھر میں جتنا آٹا روزانہ خرچ ہوتا ہے اُتنی ہی لکڑی روزانہ خرچ ہوتی ہے۔زمیندار عموماً دن میں ایک دفعہ ہنڈیا پکاتے ہیں اس لئے اگر دوسیر لکڑی ہنڈیا کے لئے شمار کی جائے تو چار سیر لکڑی آٹے کے لئے درکار ہو گی۔اور کل چھ سیر لکڑی انداز اروزانہ ایک زمیندار کے گھر میں خرچ ہو گی۔اور یہ اندازاً دو ہزار سیر سالانہ یا اسی من سالانہ بنتی ہے بلکہ حقیقتاً اس سے بھی کم خرچ ہوتی ہے۔اگر گاؤں کے زمیندار مشترکہ طور پر دو ایکٹر زمین میں درخت لگائیں تو اُن کی ساری ضرورتیں پوری ہو