خطبات محمود (جلد 27) — Page 235
*1946 235 خطبات محمود طاقت اور توفیق ملے تو وہ دوسروں کی بھی خدمت کرے اور جب اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور زیادہ طاقت حاصل ہو جائے تو وہ ساری دنیا پر احسان کرے اور ساری دنیا سے عدل و انصاف کا معاملہ کرے اور اس زمین پر ان داتا بن جائے۔یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ رَبُّ الْعَالَمِيْن ہے وہ بھی ربوبیت کی صفت اپنے اندر پیدا کرے اور جس طرح اللہ تعالیٰ رحمان اور رحیم ہے وہ بھی اپنے اندر رحمان اور رحیم کی صفت پیدا کرے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں حقیقی مسلم بننے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ مسلم ہونے کی حالت میں ہو۔اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو تقویت دے اور ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے۔اور ہمیں توفیق بخشے کہ ہمارے آپس کے تعلقات برادرانہ اور مخلصانہ ہوں اور ہم ایک دوسرے کے لئے محبت کے جذبات رکھیں۔اور ہم اپنے نفس کی قربانی کرنے والے ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو کر پیش ہو سکیں۔امین اللهم امين (الفضل 21 مئ 1946ء) 66 :1 بخاری کتاب الْمَنَاقب باب مَا جَاءَ فِي أَسْمَاءِ رَسُولِ الله الله 2 بخاری كِتَابُ الْاَدبِ باب تَعَاونِ الْمُؤْمِنِيْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا 3 بخاری کتاب الشّرْكَةِ باب الشّرُكَة فِي الطَّعَامِ وَالنَّهْدِ وَ الْعُرُوضِ (الخ)