خطبات محمود (جلد 26) — Page 143
+1945 143 (10) خطبات محمود ہر فرد جماعت اپنے آپ کو غیر معمولی قربانیوں کے لئے تیار کرے (فرموده 9مارچ 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میں آج کا خطبہ تو ایک اور اہم امر کے متعلق پڑھنا چاہتا تھا لیکن آج مجھے ایک خط ملا ہے اُس کی بناء پر میں اصل مضمون سے پہلے چند باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔آج رات ہی میں نے اُن جلسوں کے متعلق خیالات کا اظہار کیا تھا جو یہاں احرار اور آریہ سماج کے ہوئے اور جن کے جواب ہماری جماعت نے اسی مسجد میں دیئے ہیں۔میں نے رات کو کہا تھا کہ قادیان کی آبادی ایک خاص رنگ اختیار کر رہی ہے۔یہاں کچھ احمدی ہیں کچھ غیر احمدی۔اور کچھ ہندو ہیں بعض حالات کی وجہ سے جن کی تفاصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔یہاں کے غیر احمدی قریباً احراری ہیں۔اور یہاں کے ہندو قریباً آریہ سماجی ہیں۔اور یہ دونوں گروہ ایسے ہیں کہ ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ ہمارے دلائل کو سنیں گے اور ان سے متائثر ہوں گے خصوصاً ایسے موقع پر کہ جب جذبات ابھرے ہوئے ہوں ایک غلط خیال ہے۔باہر حالت بالکل اور ہے۔باہر اکثر مسلمانوں کا اور اتنا کثیر حصہ کہ کوئی نسبت قائم کرنی بھی مشکل ہے احراری نہیں اور